چئیرمین بلدیہ شرقی معید انور کا میونسپل کمشنر ایسٹ وسیم مصطفی سومرو کے ہمراہ شاہین پارک وگراؤنڈ کا دورہ

0
1830

بچوں ونوجوانوں کو صحت مندانہ سرگرمیوں کی فراہمی کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، چئیرمین بلدیہ شرقی

مرحلہ وار دستیاب وسائل میں رہتے ہوئے یوسیز میں مسائل دور کرنے میں مصروف عمل ہیں، معید انور

کراچی(نمائندہ خصوصی)چئیرمین بلدیہ شرقی معید انور نے کہا ہے کہ پارکوں کی درستگی اور میدانوں کو آباد کرنے کیلئے اقدامات کرکے مرحلہ وار صورتحال بہتری کی جانب گامزن ہے،اس بات کی کوشش کر رہے ہیں کہ یوسیز کے مسائل دور کرنے کیلئے دستیاب وسائل میں رہتے ہوئے زیادہ سے زیادہ کام کئے جائیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے میونسپل کمشنر ایسٹ وسیم مصطفی سومرو، ڈائریکٹر پارکس توقیر عباس، چئیرمین پارکس کمیٹی مشتاق علی، یوسی 18 کے وائس چئیرمین توفیق نون ودیگر کے ہمراہ بہادرآباد میں شاہین پارک وگراؤنڈ کے معائینے کے دوران کیا اس موقع پر انہوں نے موجود افسران کو ہدایت کی کہ مذکورہ پارک وگراؤنڈ کو مزید بہتر کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں انہوں نے مزید کہا کہ پارکوں ومیدانوں کو آباد کرنے کیلئے زیادہ سے زیادہ کام کرنے کا مقصد بچوں ونوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی جانب گامزن کرنا ہے جتنی زیادہ صحت مندانہ سرگرمیاں ہوں گی وہ صحت مند ماحول کی تشکیل میں اہم کردار ادا کریں گی بچے ونوجوانوں سے گزارش کرتا ہوں کہ وہ تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ صحت مندانہ سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں.

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here