بلدیہ شرقی کی کونسل کے تیرہویں اجلاس کی چوتھی نشست کا انعقاد

0
1418

اراکین کونسل نے سندھ سالڈ ویسٹ افسران کے سامنے اپنے علاقوں کے مسائل پیش کئےـ

سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ آئندہ اجلاس میں چائنیز کمپنی سے معاہدے کے رو سے اخراجات، اراکین کونسل کے مسائل کے حل اور گھر گھر کچرا اٹھانے کے حوالے سے اقدامات سے آگاہ کریں، چئیرمین بلدیہ شرقی معید انور

کراچی(اسٹاف رپورٹ)چیئرمین بلدیہ شرقی معید انور کی زیر صدارت بلدیہ شرقی کے تیرھویں اجلاس کی چوتھی نشست منعقد ہوئی، اجلاس میں پوائنٹ آف آرڈر پر سابق سٹی ناظم نعمت اللہ خان، رکن رابطہ کمیٹی ایم کیو ایم پاکستان ارشاد ظفر کے بڑے بھائی اور وزیراعظم پاکستان کے معاون خصوصی نعیم الحق کے انتقال پر تعزیتی قرارداد پیش کی گئی جسے متفقہ طور پر منظور کیا گیا جس کے بعد مرحومین کیلئے دعائے مغفرت کرنے کے ساتھ انکی خدمات کو سراہا گیا، بعد ازاں سندھ سالڈ ویسٹ کے افسران کے سامنے ضلع شرقی میں موجود مسائل پیش کئے گئے اراکین کونسل یوسف انصاری، سرتاج خٹک، توفیق نون، ڈاکٹر ندیم، مشتاق علی، مصطفی قریشی، ندیم خواجہ، انورغوری، رانا تنزیل، محمد جمیل، مولا بخش چنڈ، جاوید احمد، آصف میمن، پارلیمانی لیڈر ایم کیو ایم پاکستان محمد غوث، لالہ رحیم، تنزیل بن عبدالرؤف نے سندھ سالڈ ویسٹ کے حوالے سے درپیش مسائل کا ذکر کرنے کے ساتھ کچرا جلنے کے واقعات پر تشویش کا اظہار کیا جبکہ سوئپرز کی کمی کو دور کرنے پر زور دیا گیاجبکہ علاقوں کی صورتحال سے بھی آگاہ کیا گیا اور معاہدے کی رو سے علاقوں کی صورتحال کو درست کرنے کے حوالے سے بات چیت کی، رکن کونسل لالہ رحیم نے چیئرمین بلدیہ شرقی معید انور کو سراہا کہ انہوں نے سندھ سالڈ ویسٹ منیجمنٹ بورڈ سے معاہدہ کیا جبکہ تنزیل بن عبدالرؤف نے کہا کہ ناقص بورڈ کی کارکردگی کو معاہدے کی رو سے کام نہ کرنے پر لیگل نوٹس بھجوایا جانا چاہیئے، ایگزیکٹیو ڈائریکٹرسند ھ سالڈ ویسٹ منیجمنٹ بورڈ طارق احمد نظامانی اور ڈپٹی ڈائریکٹر سندھ سالڈ ویسٹ منیجمنٹ بورڈ رحمت اللہ پیرزادہ نے اراکین کونسل کے جوابات دیئے اور مسائل کے حل کے بارے میں صورتحال سے آگاہ کیا، چیئرمین بلدیہ شرقی معید انورنے اجلاس میں سندھ سالڈ ویسٹ منیجمنٹ بورڈ کے افسران کو پابند کیا کہ وہ آئندہ اجلاس میں چائنیز کمپنی سے کئے گئے معاہدے کے اخراجات کی تفصیلات فراہم کرنے کے ساتھ سامنے لائے گئے مسائل و مشکلات کے حل سے آگاہ کریں جبکہ معاہدے کی رو سے گھر گھر سے کچرا اٹھانے کے حوالے سے اقدامات کرنے کے حوالے سے جواب دیں جبکہ کچرا جلنے کے عمل کی روک تھام کیلئے اقدامات کیئے جائیں، جی ٹی ایس اور علاقوں میں کچرا جلنے کا عمل نہیں ہونا چاہیئے، وائس چیئرمین عبدالرؤف خان نے بھی اس موقع پر سندھ سالڈ ویسٹ کی کارکردگی کے حوالے سے بات چیت کی، اپوزیشن لیڈر ذولفقار قائم خانی نے بورڈ کی کارکردگی کو مایوس کن قرار دیا انہوں نے کہا کہ بلدیہ شرقی نے ضلع کے بہترین مفاد میں سندھ سالڈ ویسٹ سے معاہدہ کیا ہے، معاہدے کے تحت کام نہیں کئے جائیں گے تو اسی کونسل نے سندھ سالڈ ویسٹ سے معاہدہ کیا تھا اور یہ ہی کونسل معاہدہ واپس لینے کا اختیار بھی رکھتی ہے، اجلاس میں میونسپل کمشنر ایسٹ وسیم مصطفی سومرو سمیت بلدیہ شرقی کے مختلف محکمہ جات کے افسران نے شرکت کی، اجلاس کی کاروائی کونسل آفیسر منصور شیخ نے سرانجام دئیے.

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here