ہمیں نئی نسل میں مادری زبان کی اہمیت کے شعور کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔ڈاکٹر فاروق ستار

0
1535

پاکستان میں پی ایس ایل موسم بہار بن کر آیا ہے۔ڈاکٹر فاروق ستار
کراچی سرکلر ریلوے میں متاثرین کا گھر چھینا جارہا ہے۔چیف حسٹس صاحب سے درخواست ہے غریبوں کے مسائل سنیں۔ڈاکٹر فاروق ستار
کراچی(اسٹاف رپورٹ) سربراہ تنظیم (ایم کیو ایم پاکستان) بحالی کمیٹی ڈاکٹر فاروق ستار نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پاکستان سپر لیگ کی افتتاحی تقریب میں کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے پہنچے جبکہ شہر کراچی میں غریبوں اور مظلوموں کے گھر مسمار کیے جانے کے احتجاج میں شرکت بھی کی اور میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اسٹیل مل کے 6000 ملازمین کے واجبات فوری ادا کیے جائیں۔40، 40 سالہ تنخواہوں میں سے ملازمین کی کٹوتی کی گئی ان کی واجبات ادا کیے جائیں حکومت 6000 ریٹائرڈ ملازمین کے واجبات کی ادائیگی کے لئے خصوصی فنڈ مختص کرے۔ملازمین نے بڑی محنت سے اپنی زندگی بھر کی جمع پونجی جمع کی جس کی ادائیگی نہ ملنا افسوس کی بات ہے۔چند ادارے لائنزیریا کو توڑنے کی بات کر رہے ہیں۔لائنزیریا کے مکینوں کو بے دخل نہیں ہونے دینگے۔لائنزایریا کے مکینوں کو لیز ملنی چائیے۔گلشن معمار میں چائنہ کٹنگ ہورہی ہے اس کی مذمت کرتا ہوں۔ادارے اپنا کام درست کرتے تو آج اتنے قبضے نہ ہوتے۔گلشن معمار میں ایک اچھی بستی بنی تھی لیکن لینڈ مافیا اسے بھی تباہ کر رہے ہیں۔میری چیف جسٹس صاحب سے درخواست ہے کہ وہ ان غریبوں اور مظلوموں کی بات سنیں اور ان کے مسائل حل کریں۔کراچی سرکلر ریلوے میں متاثرین کا گھر چھینا جارہا ہے اور جس جس کے گھر مسمار ہوچکے اور جس کے گھر مسمار ہونے جارہے ہیں ان سب کو معاوضہ دیا جائے۔کے سی آر منصوبہ کے نام پر بہت سے لیز شدہ گھروں کو بھی مسمار کیا جارہا ہے۔ڈاکٹر فاروق ستار کراچی کی غریب اور مظلوم عوام کا جسطرح ساتھ دینے احتجاج میں پہنچے بالکل اسی طرح وہ پاکستان کے کرکٹرز کی حوصلہ افزائی کرنے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم کی افتتاحی تقریب میں بھی پہنچے جہاں انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان سپر لیگ کے قیام کو موسم بہار کا نام دیا اور کہا کہ کراچی اور پاکستان میں بہار کا سیزن بہت کم آتا ہے اور پی ایس ایل بہار کے موسم کی طرح ہے۔پی ایس ایل آتا ہے تو بہار آتی ہے۔امید کرتے ہیں اس سال دیگر بین القوامی ٹیمیں بھی پاکستان آئیں گی۔پیٹرول نہیں ہے لوگ پیدل چل کر میچ دیکھنے آئے ہیں۔پیٹرول نہ ہونے کے باوجود بڑی تعداد اسٹیڈیم میں موجود ہے یہ عوام پرجوش ہے مگر کس کس تکلیف کا رونا روئیں سمجھ سے بالا تر ہے۔ڈاکٹر فاروق ستار نے مزید کہا کہ ساری ہی ٹیمیں اپنی ہیں۔فطری طور پر کراچی ہمارا شہر ہے۔کراچی کنگز فیورٹ ٹیم ہوگی۔جبکہ مادری زبان کے عالمی دن کے موقع پر خصوصی پیغام دیتے ہوئے کہا کہ مادری زبان کے عالمی دن کے موقع پر مختلف زبانیں بولنے والے تمام پاکستانیوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔پاکستان میں بولی جانے والی تمام زبانیں میٹھی اور خوبصورت ہیں مگر قومی زبان “اردو” مٹھاس اور خوبصورتی میں اپنا منفرد مقام رکھتی ہے۔ہمیں نئی نسل میں مادری زبان کی اہمیت کے شعور کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔اللہ ہمیشہ ہمارے ملک میں مختلف زبانوں کے رنگ برنگے پھولوں کی خوشبو اور خوشیاں قائم رکھےآمین۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here