سرسید یونیورسٹی اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے اظہار کے لیے کشمیر ڈے کی مناسبت سے والی بال کا نمائشی میچ منعقد کر رہی ہے. قاضی نصر عباس

0
1599

سرسید یونیورسٹی اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے اظہار کے لیے کشمیر ڈے کی مناسبت سے والی بال کا نمائشی میچ منعقد کر رہی ہے. قاضی نصر عباس

نمائشی میچ منعقد کرنے کے حوالے سے آرگنایزنگ کمیٹی کا اعلان.

ایکٹنگ کنونیئر اسپورٹس قاضی نصر عباس کے مطابق کشمیر ڈے کی مناسبت سے سرسید یونیورسٹی اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیر انتظام حبیب یونیورسٹی اور سرسید یونیورسٹی کے درمیان نمائشی والی بال میچ منعقد کیا جارہا ہے, نمائشی میچ 6 فروری کو صبح کے 10 بجے سرسید یونیورسٹی والی بال گراؤنڈ پر کھیلا جائے گا. اس موقع پر سرسید یونیورسٹی کے چانسلر جناب جاوید انوار صاحب بطور مہمان خصوص شرکت کریں گے. سیکریٹری پاکستان والی بال فیڈریشن جناب شاہ نعیم ظفر اور سیکریٹری سندھ والی بال ایسوسی ایشن جناب شاہد مسعود خاص طور پر شریک ہوں گے.
ڈائریکٹر اسپورٹس سرسید یونیورسٹی مبشر مختار کے مطابق سرسید یونیورسٹی اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ اس سے پہلے بھی ڈیفینس ڈے, پاکستان ڈے اور جشن آزادی کے موقع پر میچز منعقد کراتی رہی ہے. ڈائریکٹر اسپورٹس سرسید یونیورسٹی مبشر مختار نے نمائشی میچ کے انعقاد کے حوالے سے آ گنائزنگ کمیٹی کا اعلان کردیا. میچ کے آرگنائزنگ سیکرٹری جاوید اقبال بیگ ہونگے گے جبکہ ممبران میں نعمان الدین, طارق خان اور آصف ظہیر شامل ہیں.

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here