جامعہ کراچی اور ایس ڈبلیووی ایل کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط.

0
1747


جامعہ کراچی اور ایس ڈبلیو وی ایل کے مابین مفاہمتی یادداشت کے موقع پر شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی اور ایس ڈبلیو وی ایل کے اسسٹنٹ جنرل مینجرحید ررضا، ڈائریکٹر آفس آف ریسرچ اینوویشن اینڈ کمرشلائزیشن پروفیسر ڈاکٹر عالیہ رحمن اور مشیر امورطلبہ جامعہ کراچی ڈاکٹر سید عاصم علی کے ساتھ گروپ فوٹو

جامعہ کراچی اور ایس ڈبلیو وی ایل کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

جامعہ کراچی اورایس ڈبلیو وی ایل کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب گذشتہ روز جامعہ کراچی کے وائس چانسلر سیکریٹریٹ میں منعقد ہوئی۔جامعہ کراچی کی جانب سے شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے جبکہایس ڈبلیو وی ایل کی طرف سے اسسٹنٹ جنرل مینجرحید ررضا نے دستخط کئے۔
اس مفاہمتی یادداشت کے مطابقایس ڈبلیو وی ایل کی جانب سے جامعہ کراچی اسٹوڈنٹس سوسائٹیز کے زیر اہتمام ہونے والی کانفرنسز اور دیگر سرگرمیوں کے لئے سالانہ ایک ملین روپے دیئے جائیں گے۔جامعہ کراچی کے اساتذہ، طلباوطالبات اورغیر تدریسی عملے کو رعایتی کرائے کے عوض ٹرانسپورٹ کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ایس ڈبلیو وی ایل جوکہ ایک ایپ بیسڈ ٹرانسپورٹ سروس ہے جوطلباوطالبات اور ان کے والدین کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے مخصوص روٹس کا رعایتی کرایہ وصول کرے گی۔
علاوہ ازیں اساتذہ،طلباوطالبات اور غیر تدریسی عملہ اپنی ضرورت کے تحت ایس ڈبلیو وی ایل کو مزید روٹس بھی تجویز کرسکتے ہیں۔ایس ڈبلیو وی ایل اسٹوڈنٹس سوسائٹیز اور فیکلٹی کے لئے مختلف موضوعات پر ورکشاپس اور لیکچر کا اہتمام کرے گی جس میں مارکیٹ کی معروف شخصیات اساتذہ اور طلباوطالبات کو عصر حاضر کے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کریں گے۔جلسہ تقسیم اسناداورداخلہ ٹیسٹ کے مواقعوں پر طلباوطالبات اور ان کے والدین کو رعایتی کرائے کے عوض سفری سہولیات فراہم کرے گی۔اس موقع پر،ڈائریکٹر آفس آف ریسرچ اینوویشن اینڈ کمرشلائزیشن پروفیسر ڈاکٹر عالیہ رحمن، کیمپس سیکیورٹی ایڈوائزر ڈاکٹر معیز خان اور مشیر امورطلبہ جامعہ کراچی ڈاکٹر سید عاصم علی بھی موجود تھے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here