سید یونیورسٹی کے شعبہ اسپورٹس کے زیرِ اہتمام دو روزہ انٹر کالجیٹ رسہ کشی ٹورنامنٹ کا انعقاد

0
1863
سرسیدیونیورسٹی کے چانسلر جاوید انوار، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ولی الدین، رجسٹرار سیدسرفراز علی، سید شاہد حسین زیدی و دیگر انٹر کالجیٹ رشہ کشی ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیموں کے ساتھ گروپ فوٹو ۔

کراچی 28 ستمبر 2019ء سر سید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے شعبہ اسپورٹس کے زیر اہتمام دو روزہ انٹر کالجیٹ رسہ کشی کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا جس میں بلاک ’ایم‘ نارتھ ناظم آباد گرلز کالج اور گلستانِ جوہر بوائز کالج کی ٹی میں فاتح قرار پائیں ۔
سرسید یونیورسٹی کے زیراہتمام منعقدہ انٹر کالجیٹ رشہ کشی ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب میں شہید میجر عدیل شاہد کو وطن کی خاطر جان نچھاور کرنے پر زبردست خراجِ تحسین پیش کیا گیا ۔ اس اختتامی تقریب کے مہمانِ خصوصی شہید میجر عدیل شاہد کے والد سید شاہد حسین زیدی تھے ۔ اور ان کے ہمرا ہ ان کی صاحبزادی عمیرہ شاہد جو سر سید یونیوسٹی کے شعبہ الیکٹرانک ڈپارٹمنٹ میں لیکچرار اور میجر شہد عادل کی بہن بھی موجود تھیں ۔
اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے سید شاہد حسین زیدی نے کہا کہ عدیل شاہد کو شہادت کا بڑا شوق تھا اور اللہ نے اس کی سن لی اور اس نے جامِ شہادت نوش کیا ۔ میرے حوصلے اب بھی بلند ہیں ۔ اگر میرے سو بچے ہوتے تو میں انھیں بھی وطن کی خاطر قربان کر دیتا ۔ ہ میں اپنی فوج کی نہ صرف عزت کرنی چاہئے بلکہ ان کی حمایت بھی کرنی چاہئے ۔
سرسید یونیورسٹی کے چانسلر جاوید انوار نے کہا کہ پاک فوج ملک و قوم کی نگہبانی کے لیے چوبیس گھنٹے مستعد رہتی ہے ۔ پاکستانی فوجی جام شہادت نوش کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار رہتے ہیں اور جان کا نذرانہ پیش کرنے میں کوئی تامل نہیں کرتے ۔ ملک کی حفاظت کے لیے ہمارے فوجی جوانوں نے بے انتہا قربانیاں دی ہیں ۔ شہیدوں کی قربانیوں کا کوئی نعم البدل نہیں ہے ۔ میجر عدیل شاہد شہیدبھی ایک ایسے ہی جرات مند سپاہی تھے جنھوں نے مہمند ڈسٹرکٹ میں ، پاک افغان بارڈر پر جامِ شہادت نوش کیا ۔ میجر عدیل شاہد نے شہیدوں کی کہکشاں میں اپنے نام کا ستارہ بھی روشن کردیا ۔
انھوں نے کہا کہ شہید میجر عدیل شاہد ڈرون ٹیکنالوجی کے ماہر تھے اور میں اس موقع پر یہ اعلان کرنا چاہتا ہوں کہ سرسید یونیورسٹی عنقریب ڈرون ٹیکنالوجی پر ایک مقابلہ کا اہتمام کرے گی ۔
قبل ازیں ، رجسٹرار سید سرفراز علی نے اپنے خطبہ استقبالیہ میں کہا کہ ایسے مقابلوں کے انعقاد کا مقصد یہ ہے کہ کالج اور یونیورسٹی کے طلباء کے مابین ہم آہنگی بڑھے اور وہ یونیورسٹی کے ماحول سے واقفیت حاصل کر سکیں ۔ رجسٹرار اور اسپورٹس ڈائریکٹر نے کھیلاڑیوں میں سرٹیفیکیٹ یقسیم کیے ۔
چانسلر جاوید انوار نے مہمانِ خصوصی سید شاہد زیدی کے ہمراہ فاتح ٹیموں کو ٹرافی پیش کی جبکہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ولی الدین نے مقابلوں میں شریک طلباء میں میڈلز تقسیم کیے اور آرگنائزنگ ٹیم کے ارکان کو شیلڈز پیش کیں ۔
اس موقع پر شعبہ اسپورٹس کے کنوینئر قاضی نصر عباس، ڈائریکٹر اسپورٹس مبشر مختار، گلفراز خان ، سید عبدالباسط، ڈاکٹر پرویز، اقبال قریشی، ندیم اقبال، جاوید اقبال، آصف ظہیر اور طارق خان موجود تھے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here