سر سید یونیورسٹی جشن آزادی انٹر ڈپارٹمنٹل کرکٹ ٹورنامنٹ کمپیوٹر سائنس نے جیت لیا ۔ 

0
2107
سر سید یونیورسٹی وائس چانسلر اور مہمان خصوصی ولی الدین کمپیوٹر سائنس کے کپتان عاشر صدیقی کو ٹرافی دے رہے ہیں ان ساتھ سید سرفراز علی ، نصر عباس ، مبشر مختار اور جاوید اقبال موجود ہیں ۔

سر سید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے اسپورٹس ڈپارٹمنٹ کے زیر اہتمام جشن آزادی انٹر ڈپارٹمنٹل کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں کمپیوٹر سائنس نے الیکٹرونکس انجینئرنگ کو ہرادیا ۔ فائنل میں اسامہ پاشا کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا اس سے پہلے کھیلے گئے سیمی فائنل میں الیکٹرونکس نے الیکٹریکل کو جبکہ کمپیوٹر سائنس نے سول کو ہرا کر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا پہلے سیمی فائنل میں عبداللہ سراج الیکٹرونکس جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں فرحان کمپیوٹر سائنس مین آف دی میچ قرار پائے ۔ باڈی بلڈنگ میں کمپیوٹر سائنس کے آفتاب نے پہلی جبکہ سول کے اسامہ نے دوسری پوزیشن حاصل کی فٹنس کے مقابالوں میں کمپیوٹر سائنس کے عمار نے پہلی پوزیشن جبکہ سعد شجاع الیکٹرونکس انجینئرنگ نے دوسری پوزیشن حاصل کی ۔ آرم ریسلنگ کے مقابلوں میں ٹیلی کام انجینئرنگ کی زرناب زاہد نے پہلی جبکہ بایومیڈیکل انجینئرنگ کی عالیہ علی نے دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ پہلے سیمی فائنل میں عالیہ علی نے مشاء فارق کو اور دوسرے سیمی فائنل میں زرناب زاہد نے سلمی نور کو ہرا کر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی سر سید یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ولی الدین تھے ۔ انہوں نے کھلاڑیوں میں انعامات اور جیت نے والوں کو ٹرافیاں اور کیش پرائز دیئے انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ تعلیم کے ساتھ صحت مند معاشرے کے لیے کھیل کی سرگرمیون کی اشد ضروری ہے اسپورٹس مین کھیل کی وجہ سے کئی برائیوں سے محفوظ رہتا ہے ۔ ہم اپنی یونیورسٹی میں تعلیم کے ساتھ کھیلوں کو بھی نمایاں اہمیت دیتے ہیں سر سید یونیورسٹی کا اسپورٹس ڈپارٹمنٹ فعال ہے اور باقاعدگی سے کھیلوں کے مقابلے کرواتے رہتے ہیں انہوں نے اسپورٹس ڈپارٹمنٹ کی کاوشوں کو سراہاتے ہو ہے اسپورٹس کے لئے اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا اور تقریب کی نظامت کے فراءض نعمان الدین اور خواجہ مصعود نے انجام دئے ۔ اس موقع پر رجسٹرار سر سید یونیورسٹی سید سرفراز علی ، نصرعباس قائم مقام کنوینئر اسپورٹس ، ڈائریکٹر اسپورٹس مبشر مختار ،آصف ظہیر ، اقبال شیخ ، ناصر خلیق ، نوربخش ،محمد زاہد ، جاوید اقبال اور طارق خان بھی موجود تھے ۔
……………………………………………………………………………………………………………..

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here