انجمن غیر تدریسی ملازمین ویلفیئر ایسوسی ایشن(ایمپلائز دوست پینل) کے نو منتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری

0
1193

انجمن غیر تدریسی ملازمین ویلفیئر ایسوسی ایشن(ایمپلائز دوست پینل) کے نو منتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری
وفاقی اردویونیورسٹی عبدالحق کیمپس کی انجمن غیر تدریسی ملازمین ویلفیئر ایسوسی ایشن(ایمپلائز دوست پینل) کے نو منتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری سے قائم مقام شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹرروبینہ مشتاق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اساتذہ کے ساتھ ساتھ غیر تدریسی ملازمین بھی انتظامیہ کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ہم سب مل کر جامعہ کی ترقی و سربلندی کے لئے کام کریں گے اور جامعہ اردو کو عظیم بنانے کیلئے اپنے فرائض منصبی دیانتداری سے انجام دیں گے۔انہوں نے کہا کہ ان کی کوشش ہوگی کہ جامعہ کے ملازمین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں۔قائم مقام وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر روبینہ مشتاق نے انجمن غیر تدریسی ملازمین ایسوسی ایشن کے نو منتخب صدرعدیل صابر،سینئرنائب صدرغلام عباس،نائب صدر غلام قادر،جنرل سیکریٹری خالد عمر، ڈپٹی جنرل سیکریٹری اشتیاق علی، جوائنٹ سیکریٹری محمد عارف،ڈپٹی جوائنٹ سیکریٹری مومن زادہ، خازن سبحان الدین، پریس سیکریٹری راشد، رابطہ سیکریٹری فیصل خان اور آفس سیکریٹری انور گورا سے ان کے عہدوں کا حلف لیا۔اس موقع پرانجمن کے صدر عدیل صابر نے کہا کہ تمام نو منتخب عہدیداران عبدالحق کیمپس کے غیر تدریسی ملازمین کے مفادات کا بھرپور تحفظ کریں گے اور ان کے جائز امور کی تکمیل کرانے کی بھرپور کوشش کریں گے۔ پروفیسرنجم العارفین نے انجمن کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ تمام ملازمین اپنی تمام تر توانائیاں جامعہ کی تعمیر و ترقی کیلئے صرف کریں اور اس جامعہ کو ملک نامور جامعات میں شامل کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔پروگرام کے اختتام پرانجمن غیر تدریسی ملازمین کی جانب سے شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹرروبینہ مشتاق اور ڈائریکٹر پی اینڈ ڈی محمد صدیق کو اجرک کا تحفہ پیش کیا۔ تقریب میں حسیب زاہد،سید دانش علی،محمد معراج، نعمان علی خان اور ملازمین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here