جون سے شہید بینظیر بھٹو آل سندھ انٹر ڈویژن ہاکی ٹورنامنٹ کراچی میں منعقد ہوگا، صدر کے ایچ اے سعید غنی

0
1958
کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے عہدیداران، سیکریٹری اولمپیئن کامران اشرف، چیئرمین اولمپیئن افتخار سید ، جوائنٹ سیکریٹری مبشر مختار، سینئر نائب صدر جان محمد، لطافت حسین شاہ، نائب صدر طلعت محمود کے ایچ اے کے صدر سعید غنی سے شہید بینظیر بھٹو آل سندھ انٹر ڈویژن ہاکی ٹورنامنٹ کے حوالے سے ملاقات کررہے ہیں۔

عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو ملازمت کے موقع فراہم کئے جائینگے ، صوبائی وزیر بلدیات

اولمپیئن آصف باجوہ قومی کھیل کا کھویا ہوا وقار پھر سے بحال کرینگے، سعید غنی

کراچی ہاکی ایسوسی ایشن بہت جلد اپنے اسپورٹس کمپلیکس میں کام شروع کردیگی

کراچی:  کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر اور صوبائی وزیر بلدیات سعید غنی نے کہا ہے کہ 15 جون سے شہید بینظیر بھٹو آل سندھ انٹر ڈویژن ہاکی ٹورنامنٹ (فار مینز)  کراچی میں کھیلا جائیگا ، گلشن اقبال میں واقع کراچی ہاکی ایسوسی ایشن اسپورٹس کمپلیکس میں ہاکی ایسوسی ایشن کے انتظامی کام کا بھی جلد آغاز  ہوگا، گرائونڈ کی حوالگی کے بعد  پاکستان ہاکی فیڈریشن سے منسلک شدہ لیگل کراچی ہاکی  ایسوسی ایشن کے عہدیدار انتظامی امور سنبھالیں گے، اولمپیئن آصف باجوہ کو پی ایچ ایف کا سیکریٹری نامزد ہونے پر مبارکباد پیش کرتےہیں ، کے ایم سی کی ہاکی ٹیم کراچی کے کھلاڑیوں کی محرومیاں دور کریگی ۔ ان خیالات کا اظہار سعید غنی نے کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے عہدیداروں سے ملاقات کے دوران کیا ، ملاقات میں کے ایچ  اے کے سیکریٹری اولمپیئن کامران اشرف، چیئرمین اولمپیئن افتخار سید ، جوائنٹ سیکریٹری سابق انٹر نیشنل مبشر مختار، سینئر نائب صدر و سابق انٹر نیشنل جان محمد ، نائب صدور، طلعت محمد ، لطافت حسین شاہ اور طارق خان بھی موجود تھے ۔ سعید غنی نے اولمپیئن آصف باجوہ کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل کے عہدے کیلئے نامزد ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ قومی کھیل کو فروغ دینگے، پی ایچ ایف کے صدر خالد سجاد کھوکھر نے ان پر جو اعتماد کا اظہار کیا ہے وہ اس پر پورا اترینگے، ملک میں قومی کھیل کے فروغ کیلئے سندھ حکومت اور کے ایچ اے ہاکی فیڈریشن سے بھر پور مالی تعاون بھی جاری رکھے گی۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ سندھ کو قومی کھیل کا گہوارہ بنائینگے آل سندھ انٹر ڈویژن  ہاکی ٹورنامنٹ سے باصلاحیت کھلاڑی سامنے آئینگے ، چیمپیئن شپ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو انعامات کیساتھ اداروں کی ٹیموں میں بھی جگہ فراہم کی جائیگی، کے ڈی اے، واٹر بورڈ اور کے ایم سی کی ہاکی ٹیمیوں میں ان کھلاڑیوں کو ملازمت کا موقع ملے گا ۔ سابق سینیٹر نے کہا کہ کے ایم سی کی ہاکی ٹیم کے  قیام سے کراچی کے کھلاڑیوں کی محرومیاں دور ہونگیں،  ہماری کوشش ہوگی کہ صوبہ سندھ میں جن اداروں نے قومی کھیل کی ٹیمیں بند کردی ہیں وہ اپنی ٹیمیں پھر سے بنائیں۔ اس حوالےسے اولمپیئن شاہد علی خان ، اولمپیئن کامران اشرف ، لیزا مہدی اور طلعت محمود پر مشتمل چار رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے جو کے ڈی اے کی ٹیم کے کھلاڑیوں کی ماہانہ تنخواہوں کے معاملات اور دیگر اداروں کی ہاکی ٹیموں کی بحالی کے حوالے سے کام کریگی۔ اس موقع پر کے ایچ اے کے دیگر عہدیداروں نے صدر کی کھیل کے فروع کیلئے کی جانے والی کوششوں کو سراہا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ سعید غنی کی سربراہی میں کھیل ترقی کی منازل طے کریگا

کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے عہدیداران، سیکریٹری اولمپیئن کامران اشرف، چیئرمین اولمپیئن افتخار سید ، جوائنٹ سیکریٹری مبشر مختار، سینئر نائب صدر جان محمد، لطافت حسین شاہ، نائب صدر طلعت محمود کے ایچ اے کے صدر سعید غنی سے شہید بینظیر بھٹو آل سندھ انٹر ڈویژن ہاکی ٹورنامنٹ کے حوالے سے ملاقات کررہے ہیں۔

۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here