پہلا گوبیز رمضان ٹی ٹوئنٹی، ارحم سی سی کی کامیابی

0
2037

اے اینڈ آئی کنگز 138 رنز سے ناکام، 233 رنز کے تعاقب میں 94 رنز پر ڈھیر

مین آف دی میچ محمد طحہ اور عثمان شاہ کی برق رفتار نصف سنچری، 81 اور 65 رنز بناکر جیت میں اہم کردار ادا کیا

کراچی: محمد طحہ اور عثمان شاہ کی تیز ترین نصف سنچریوں کی بدولت ارحم کرکٹ کلب نے اے اینڈ آئی کنگز کو یکطرفہ معارکہ میں 138 رنز سے شکست دیکر پہلے گوبیز رمضان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں پہلی کامیابی حاصل کرلی ، اے کے جے کے زیر اہتمام بحریہ کالج کارساز میں منعقد ہونیوالے ٹورنامنٹ کا دوسرا میچ یکطرفہ ثابت ہوا ، ارحم کرکٹ کلب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 232 رنز بنائے، انکی جانب سے محمد طحہ نے برق رفتار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 81 رنز بنائے جس کیلئے انہوں نے صرف 44 گیندوں کا سامنا کیا انکی اننگز 12 چوکوں اور ایک بلند و بالا چھکے سے مزین تھی دوسری جانب عثمان شاہ نے بھی نصف سنچری اسکور کی وہ 65 رنز بناکر آئوٹ ہوئے انہوں نے 27 گیندوں کا سامنا کیا انکی اننگز میں تین چھکے اور آٹھ چوکے شامل تھے، عمیر یوسف 32 اور رانا شاہ زیب 17 رنز بناکر ناقابل شکست رہے ۔ لقمان نے دو ، الیاس اور ذیشان نے ایک، ایک کھلاڑی کو ٹھکانے لگایا۔ جواب میں اے اینڈ آئی کنگز کی ٹیم 233 رنز کا بڑا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم صرف 94 رنز بناکر ڈھیر ہوگئی، شکست خوردہ ٹیم کی جانب سے رضوان غوری 45 اور محمد ذیشان 18 رنز کیساتھ نمایاں رہے۔ فاتح ٹیم کیلئے شاہ ذیب احمد نے 25 رنز دیکر تین ، شاہ ذیب بھٹی نے 7 اور عثمان شاہ نے 13 رنز کے عیوض دو ، دو کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا۔ ٹورنامنٹ آرگنائزر امبرین خان جدون نے بحثیت مہمان خصوصی محمد طحہ کو شاندار 81 رنز بنانے پر مین آف دی میچ ایوارڈ دیا، میچ میں محمد ریاض اور کامران ظہیر نے امپائرنگ کے فرائض انجام دیئے۔ ٹورنامنٹ میں 10 مئی کو پاک جمخانہ کا مقابلہ اے آئی سی سی سے ہوگا ۔

*فوٹو کیپشن* : مہمان خصوصی امبرین خان جدون ارحم سی سی کے محمد طحہ کو مین آف دی میچ ایوارڈ دے رہی ہیں، تصویر میں، جنید غفور ، اکبر عالم اور آدرش جمیل بھی موجود ہیں ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here