وزیر بلدیات سعید غنی کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر بنے گئے

0
2121

قومی کھیل کے فروغ کا عزم ، سعید غنی کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر بنے گئے

کراچی کے کھلاڑی خود کو تنہا نہ سمجھیں انکی محرومیاں دور کی جائینگی ، نو منتخب صدر

کھیل کیساتھ ملازمت کے مواقعے بھی فراہم کئے جائینگے ، سعید غنی

کراچی : کراچی سمیت پورے سندھ میں قومی کھیل کے فروغ کا عزم لئے وزیر بلدیات سعید غنی کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے نئے صدر بن گئے ، عبدالستار ایدھی ہاکی اسٹیدیم کراچی میں صدر بننے کے بعد پرہجوم پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ کراچی ایک مرتبہ پھر سے قومی کھیل کا گہوارہ بنے گا یہاں ڈویژنل اور قومی سطح سمیت عالمی سطح کے ٹورنامنٹ بھی منعد ہونگے اور کراچی کے کھلاڑیوں کو کھیل کیساتھ ملازمت کے مواقع بھی فراہم کئے جائینگے ۔ قبل ازیں عبدالستار ایدھی ہاکی اسٹیڈیم کراچی میں ہونیوالے کے ایچ اے کے مجلس عاملہ کے اجلاس میں سعید غنی کو متفقہ طور پر صدر منتخب کرلیا گیا ۔ سابق صدر زبیر حبیب بھی اجلاس میں شریک ہوئے اور نجی مصروفیات کے باعث عہدے پر فائض رہنے سے معذرت کرلی مجلس عاملہ نے زبیر حبیب کی معذرت قبول کرتے ہوئے انکی جگہ سعید غنی کو اپنا نیا صدر بنالیا۔ کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے نو منتخب صدر سعید غنی کا کہنا تھا کہ کے ایچ اے قومی کھیل کے مفاد کو اولین ترجیح بنائی گی اور کھلاڑیوں سمیت کھیل کے انفراسٹرکچر کو مزید بہتر کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ انکے صدر بننے کے بعد کراچی کے کھلاڑیوں کی محرومیاں اب ختم ہوجائینگی کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے گرائونڈ پر کے ایچ اے کی سرگرمیاں جلد شروع ہوجائینگی ہم چاہتے ہیں کہ ماضی کی طرح اس شہر سے پھر سے اولمپیئنز پیدا ہوں میں خود بھی ہاکی کا مداح ہوں اب عہدہ ملنے کے بعد میری ذمہ داریوں میں اضافہ ہوگیا ہے، وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ اور مشیر کھیل سردار محمد بخش خان مہر بھی صوبے میں قومی کھیل کا فروغ چاہتے ہیں جتنی ہاکی آسٹروٹرف سندھ میں موجود ہیں اتنی کسی صوبے میں نہیں اب ہمارا فرض بنتا ہے کہ کھلا ڑی بھی سامنے آئیں جس کیلئے انٹر اسکولز ، انٹر کلبز سمیت چیف منسٹر کپ اور دیگر ٹورنامنٹس تواتر کیساتھ منعقد کئے جائینگے تاکہ بنیادی سطح سے کھلاڑی سامنے آسکیں ۔ اس موقع پر کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے سیکریٹری اولمپیئن کامران اشرف ، کے ایچ اے کی ایگزیکٹیو کمیٹی کی رکن و پی ایچ ایف میں سندھ کی ریپرزینٹیٹو لیزا مہدی ، نائب صدر کراچی ہاکی ایسوسی ایشن نعمان شیخ، اولمپیئن اصلاح الدین، اولمپیئن ایاز محمود ، اولمپیئن شاہد علی خان ، اولمپیئن سلیم شیروانی ، مبشر مختار، جان محمد ، طلعت محمود ، چیئر مین کے ایچ اے اولمپیئن افتخار سید، طارق خان ، ضیاء السلام ، تسنیم عثمانی ، ممتاز حیدر ، محمد علی خان ، اولمپیئن ناصر علی ، ذوالفقار حسین ، عارف بھوپالی ، محمد علی جعفری، سید لطافت حسین، محسن علی خان اور دیگر بھی موجود تھے کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام یوم پاکستان ہاکی فیسٹیول کا انعقاد

کراچی : کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام عبدالستار ایدھی ہاکی اسٹیڈیم کراچی میں یوم پاکستان ہاکی فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا، فیسٹیول میں مینز اور ویمینز کے میچز منعقد ہوئے، جس میں ویمنز کے میچز میں کراچی گرین نے کراچی وائٹ کو سخت مقابلے کے بعد ایک گول سے شکست دے دی کونسل ممبر کے ایچ اے اور پی ایچ ایف میں سندھ کی نمائندہ لیزا مہدی مہمان خصوصی تھیں۔ مینز کے میچ میں کراچی گرین نے کراچی وائٹ کو 2 گول سے شکست دی۔ میچ کے مہمان خصوصی وزیر بلدیات اور کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے نو منتخب صدر سعید غنی تھے۔ میچ سے پہلے سعید غنی اور لیزا مہدی نے دیگر اولمپینز کے ہمراہ یوم پاکستان کے حوالے سے کیک کاٹا اور خطاب بھی کیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here