جامعہ کراچی : سالانہ امتحانات برائے 2017 ء کے نتائج کا اعلان

0
2149

جامعہ کراچی :ایم اے سال آخر پرائیوٹ عربی،جنرل ہسٹری(تاریخ عمومی)،اسلامک ہسٹری(تاریخ اسلام)،میتھمیٹکس(ریاضیات)، پرشین(فارسی)،فلاسفی(فلسفہ)،سندھی اور اُردو سالانہ امتحانات برائے 2017 ء کے نتائج کا اعلان

جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات کے مطابق ایم اے سال آخر پرائیوٹ عربی،جنرل ہسٹری(تاریخ عمومی)،اسلامک ہسٹری (تاریخ اسلام)،میتھمیٹکس(ریاضیات)،پرشین(فارسی)،فلاسفی(فلسفہ)،سندھی اور اُردو سالانہ امتحانات برائے 2017 ء کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔

نتائج کے مطابق عربی کے امتحانات میں عمیر ناصر ولد ابوسعید ناصرسیٹ نمبر420006 نے738 نمبر زکے ساتھ پہلی،سید ثناء اللہ آغاولد سید عزیز اللہ آغاسیٹ نمبر420004 نے 710 نمبر کے ساتھ دوسری جبکہ فضل غنی ولد منظور احمد شاہ سیٹ نمبر420002 نے 693 نمبرز کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔ امتحانات میں 07 طلبہ شریک ہوئے،05 طلبہ کو فرسٹ ڈویژن جبکہ ایک طالبعلم کو سیکنڈ ڈویژن میں کامیاب قراردیا گیا۔کامیاب طلبہ کا تناسب 85.71 فیصدرہا۔

جنرل ہسٹری کے امتحانات میں حراراشد بنت ارشاد احمد سیٹ نمبر431819 نے 679 نمبرز کے ساتھ پہلی،شازیہ علی بنت محمد قاسم علی سیٹ نمبر431813 نے674 نمبرز کے ساتھ دوسری جبکہ سمیراعباسی بنت عبدالرؤف عباسی سیٹ نمبر431814 نے 641 نمبرز کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ امتحانات میں 22 طلبہ شریک ہوئے،07 طلبہ کو فرسٹ ڈویژن جبکہ 06 طلبہ کو سیکنڈ ڈویژن میں کامیاب قراردیا گیا۔ کامیاب طلبہ کا تناسب 59.09 فیصدرہا۔

اسلامک ہسٹری کے امتحانات میں حفیظ الرحمن ولد عبدالقادر خان سیٹ نمبر422007 نے 582 نمبرز کے ساتھ پہلی،سیدہ صائمہ فرحت بنت سید فرحت میاں سیٹ نمبر433473 نے559 نمبرز کے ساتھ دوسری جبکہ صائمہ بشیر احمد بنت قاری بشیر احمد سیٹ نمبر433449 نے 541 نمبرز کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔امتحانات میں 197 طلبہ شریک ہوئے،59 طلبہ کو سیکنڈ ڈویژن میں کامیاب قراردیا گیا جبکہ 138 طلبہ ناکام قرارپائے ۔کامیاب طلبہ کا تناسب 29.95 فیصدرہا۔

میتھمیٹکس کے امتحانات میں 12 طلبہ شریک ہوئے ایک طالبعلم کو فرسٹ ڈویژن جبکہ 02 طلبہ کو سیکنڈ ڈویژن میں کامیاب قراردیا گیا ۔کامیاب طلبہ کا تناسب 25.00 فیصدرہا۔پرشین کے امتحانات میں ایک طالبعلم شریک ہواجو کامیاب قرارپایا۔کامیابی کا تناسب 100.00 فیصدرہا۔

فلاسفی کے امتحانات میں فرازاحمد شیخ ولد خورشید احمد شیخ سیٹ نمبر422501 نے 686 نمبرز کے ساتھ پہلی ،خان مسیح ولد فلک شیر مسیح سیٹ نمبر422502 نے 646 نمبرز کے ساتھ دوسری جبکہ نِدامصدق علی بنت مصدق علی سیٹ نمبر434501 نے567 نمبرز کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔امتحانات میں 07 طلبہ شریک ہوئے،02 طلبہ کو فرسٹ ڈویژن جبکہ ایک طالبعلم کو سیکنڈ ڈویژن میں کامیاب قراردیا گیا ۔کامیاب طلبہ کا تناسب 42.86 فیصدرہا۔

سندھی کے امتحانات میں 10 طلبہ شریک ہوئے،02 طلبہ کو فرسٹ ڈویژن جبکہ 07 طلبہ کو سیکنڈ ڈویژن میں کامیاب قراردیا گیا ۔کامیاب طلبہ کا تناسب 90.00 فیصدرہا۔

اُردو کے امتحانات میں راحیلہ سلطان بنت سلطان احمد سیٹ نمبر434989 نے686 نمبرز کے ساتھ پہلی،سدرہ خان بنت محمود خان سیٹ نمبرن434999نے683 نمبر زکے ساتھ دوسری جبکہ شبانہ ریاض بنت ریاض احمد سیٹ نمبر435034 نے681 نمبرز کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔امتحانات میں 299 طلبہ شریک ہوئے،52 طلبہ کو فرسٹ ڈویژن جبکہ 117 طلبہ کو سیکنڈ ڈویژن میں کامیاب قراردیاگیا ۔ کامیاب طلبہ کا تناسب 56.52 فیصد رہا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here