Sports

اشرف طائی قومی اثاثہ ہیں ان کی خدمات پورے پاکستان کے لئے قابل فخر ہیں، طائی سینٹر کا دورہ کرکے صورتحال کا جائزہ لونگا۔ مارشل آرٹس کے فروغ میں اشرف طائی کا کردار نمایاں ہیں، گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری

کراچی ( اسپورٹس رپورٹر) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے گرینڈ ماسٹر اشرف طائی نے ملاقات کی۔ گورنر ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں اشرف طائی کی اہلیہ ثمینہ طائی اور اسپورٹس آرگنائزر محمد نسیم بھی موجود تھے، اس موقع پر گفتگو کے دوران گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ اشرف طائی ہمارا اثاثہ ہیں وفاقی حکومت سمیت پوری قوم ان کی خدمات کی قدر کرتی ہیں، پاکستان میں مارشل آرٹ کے بانی اشرف طائی نے بانڈو، کک باکسنگ، اور کراٹے کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کیا ہے، گرینڈ ماسٹر کے شاگرد مختلف شعبوں میں ملک اور بیرون ملک پاکستان کا نام روشن کررہے ہیں، مارشل آرٹس سیلف ڈیفنس کے لئے بھی اہم ہے، جلد طائی سینٹر کا دورہ کرکے صورتحال کا خود جائزہ لونگا، ملک کے لئے بے پناہ خدمات انجام دینے والے گرینڈ ماسٹر کے ساتھ ہر ممکن تعاون کریں گے، ملاقات کے دوران اشرف طائی اور ثمینہ طائی نے گورنر کا عہدہ سنبھالنے پر گورنر سندھ کو مبارک باد دی۔۔۔۔۔

LEAVE A RESPONSE

Your email address will not be published. Required fields are marked *

REGISTERED NOW