چھٹے ٹین پن رینکنگ باؤلنگ ٹورنامنٹ کی میڈیا کٹیگری جعفر حسین نے جیت لی، شہزادہ معین دوسرے، شاہد ساٹی تیسرے اور ارشد وہاب چوتھے نمبر پر رہے
چھٹے ٹین پن رینکنگ باؤلنگ ٹورنامنٹ کی میڈیا کٹیگری جعفر حسین نے جیت لی، شہزادہ معین دوسرے، شاہد ساٹی تیسرے اور ارشد وہاب چوتھے نمبر پر رہے
کراچی:( اسپورٹس رپورٹر ) کراچی میں کھیلے جانے والے آل پاکستان ٹین پن رینکنگ باؤلنگ ٹورنامنٹ کی میڈیا کٹیگری میں مختلف میڈیا ہاؤسز سے تعلق رکھنے والے اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن (سجاس) کے 35 ممبران نے اپنی صلاحیتوں کے جوہر دیکھائے، ان مقابلوں میں سجاس کے صدر آصف خان اور جنرل سیکریٹری اصغر عظیم سمیت پاکستان اسپورٹس رائٹرز فیڈریشن کے سینئر نائب صدر سید نصر اقبال بھی ایکشن میں نظر ائے۔
سخت مقابلے کے بعد جیو نیوز کے رپورٹر جعفر حسین نے میلہ لوٹ لیا، انہوں نے پوائنٹس ٹیبل پر اپنے اپنے قریب ترین حریف سچ ٹی کے رپورٹر شہزادہ معین کو شکست دیکر پہلی پوزیشن حاصل کی، روزنامہ وطن گجراتی کے شاہد ساٹی تیسرے اور روزنامہ پرچم کے رپورٹر ارشد وہاب چوتھے نمبر پر رہے،