ملازمین کے احتجاج کے دوران کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کمشنر کراچی سے کادروائی کی درخواست کردی

0
1260

ملازمین کے احتجاج کے دوران کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کمشنر کراچی سے کادروائی کی درخواست کردی
کراچی:(اسٹاف رپورٹر) ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کی انتظامیہ نے ملازمین کے احتجاج کے دوران کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کمشنر کراچی سے کادروائی کی درخواست کردی، کمشنر کراچی کے نام درخواست میں یونیورسٹی انتظامیہ نے لکھا ہے کہ گذشتہ دو ہفتے سے ڈاؤ یونیورسٹی میں بعض ملازمین دھرنا دیئے بیٹھے ہیں اور اس دھرنے میں مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں اور اراکین صوبائی اسمبلی کو بھی مدعو کر رہے ہیں اور اس حوالے سے سوشل میڈیا پر پھیلائی گئی نفرت انگیز اور اشتعال انگیز تصاویر و و ڈیوزسے ظاہر ہوتاہے کہ ملازمین کے اس احتجاج میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کی جارہی ہے، خط میں انتظامیہ نے چودہ نومبر کو پیش آنے والے ناخوشگوار واقع کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ بعض ملازمین 90منٹ سے زیادہ ڈاؤ انٹرنیشنل میڈیکل کالج میں وائس چانسلر آفس کے دروازے پر دھرنا دیئے بیٹھے رہے، اس سے نہ صرف انتظامی امور اور تعلیم و تدریس کا عمل متاثر ہوا بلکہ کورونا کے مریضوں کو دی جانے والی طبی امداد بھی متاثر ہورہی ہے، ڈاؤ انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ احتجاج کرنے والے ملازمین ان کے مطالبات کے سلسلے میں بات چیت کرنے سے انکار کر رہے ہیں خدشہ ہے کہ ان کے ساتھ بعض بیرونی عناصر بھی ملوث ہیں، اس احتجاج کے نتیجے میں تشددبڑھ سکتاہے، سرکاری املاک کو نقصان پہنچنے کے علاوہ تعلیمی و تدریسی عمل میں رخنہ اندازی اور صحت عامہ کی سہولتوں کی فراہمی میں خلل پڑ سکتاہے، اس لیے اوجھا کیمپس میں سخت سیکیورٹی اور مناسب اقدامات کی درخواست کی گئی ہے، خطوط کی کاپی چیف سیکریٹری سندھ، سیکریٹری گورنرسندھ، پرسنل سیکریٹری چیف منسٹرسندھ، ڈی آئی جی ایسٹ، ایس ایس پی ایسٹ، سیکریٹری یو اینڈ بی سندھ، ڈپٹی کمشنر سندھ کو بھی دی گئی ہیں،یاد رہے کہ ہفتہ 14نومبر کو ہونے والے ناخوشگوار واقع میں پولیس کے ناکام ہونے پر اعلی پولیس حکام نے ایس ایچ او تھانہ سچل ہارون کورائی کو بھی معطل کر دیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here