ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار علی شالوانی کی ہدایت پربلدیہ عظمیٰ کراچی کے سینئر ڈائریکٹر میونسپل سروسز صلاح الدین احمد نے صفائی کے عالمی دن کے موقع پر کے ایم سی بلڈنگ کے اطراف صفائی مہم کا آغاز کیا

0
1192

کراچی (اسٹاف رپورٹر/طلعت محمود) ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار علی شالوانی کی ہدایت پربلدیہ عظمیٰ کراچی کے سینئر ڈائریکٹر میونسپل سروسز صلاح الدین احمد نے صفائی کے عالمی دن کے موقع پر کے ایم سی بلڈنگ کے اطراف صفائی مہم کا آغاز کیا، اس موقع پر انھوں نے کہا ہے کہ شہر کو صاف رکھنے کے لئے لوگوں میں شعور اجاگر کرنے کی ضرورت ہے، اسلام میں صفائی کو ایمان کا نصف حصہ قرار دیا گیا ہے، ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار علی شالوانی کی ہدایت کے مطابق کچرا صاف کرنے کے لئے مارکیٹوں کی سطح پر کمیٹیاں قائم کی جائیں گی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ”ورلڈ کلین اپ ڈے“ کے موقع پر بلدیہ عظمیٰ کراچی، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ، بوہری کمیونٹی کی تنظیم النظافتہ کے تعاون سے ”صاف کراچی مہم“ کاآغاز کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر کے ایم سی اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے افسران اور بوہری کمیونٹی کے نمائندے بھی موجود تھے، اس موقع پر سینئر ڈائریکٹر میونسپل سروسز صلاح الدین احمد نے کہا کہ متعلقہ ادارے کچرا کنڈیوں کے اطراف چار دیواری بنائیں تاکہ کچرا سڑک پر نہ آسکے اور روزانہ کی بنیاد پر کچرا اٹھایا جائے جن علاقوں میں کچرا زیادہ پیدا ہوتا ہے ان کچرا کنڈیوں سے دن میں دو سے تین مرتبہ کچرا اٹھا کر ضلعی سطح پر گاربیج اسٹیشن پر منتقل کردیا گیا جائے اور فوری طور پر جراثیم کش اسپرے اور چونے کا چھڑکاؤ کیا جائے تاکہ وہ علاقہ متعدد امراض سے محفوظ رہ سکے، انہوں نے کہا کہ اسکولوں اور مساجد کے قریب کسی بھی صورت کچرا کنڈی تعمیر نہ کی جائے، انہوں نے کہا کہ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کچرے سے متعلق شعور اجاگر کرنے کے لئے اپنی گاڑیوں پر بینرز آویزاں کریں، انہوں نے کہا کہ مارکیٹوں اور کمیونٹی سسٹم کی بنیاد پر ماڈل مارکیٹ اور ماڈل ٹاؤنز بنانے کے لئے پلان ترتیب دیاجائے اور لوگوں میں اس بات کا شعور اجاگر کرنے کی ضرورت ہے کہ سڑک پر کچرا نہ پھینکا جائے بلکہ علاقے میں موجود کچرا کنڈیوں میں ڈالا جائے تاکہ متعلقہ ادارے وہاں سے با آسانی کچرا اٹھا سکیں، انہوں نے کہا کہ اس وقت شہر میں یومیہ 16 ہزار ٹن سے زائد کچرا پیدا ہوتا ہے جبکہ شہر سے 12 ہزار ٹن کچرا اٹھایا جاتا ہے، عوام میں بھی اس بات کا شعور پیدا ہونا چاہئے کہ وہ نالوں میں کچرا نہ ڈالیں نالوں میں کچرا جمع ہونے کے باعث سیوریج سسٹم تباہ ہوجاتا ہے اور سیوریج کاپانی سڑکوں پر بہنے کے باعث سڑک کو بھی خراب کردیتا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here