ایل ایل سی ماسٹرز اپنے قدوقامت سے کہیں بڑا ہے، شعیب اختر

0
761

ایل ایل سی ماسٹرز اپنے قدوقامت سے کہیں بڑا ہے، شعیب اختر
دوحہ:(اسٹاف رپورٹر) پاکستان کے مایہ ناز اور سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے 100 میل کی رفتار سے گیند کرانے والی پہلے کھلاڑی کا اعزاز اپنے نام کیا ۔ اسپیڈومیٹر 161.3 کلومیٹر فی گھنٹہ رہا شعیب اختر کا یہ کارنامہ آج تک انوکھا ہے جو کھیل کے خوفناک تیزین گیند بازوں میں سے ایک کی بہادری اور مہارت کا ثبوت ہے۔ فاسٹ بولر اب دوحہ میں سکائی نیٹ ایل ایل سی ماسٹرز میں ایشیا لائنز فرنچائز کی جانب سے کھیل رہے ہیں۔ 47 سالہ کھلاڑی نے ایل ایل سی ماسٹرز میں کھیلنے کے اپنے تجربے کے بارے میں بات کی۔ انہوں نے کہاکہ ایل ایل سی ایک شاندار ٹورنامنٹ ہے۔ ٹورنامنٹ اپنے قدوقامت سے کہیں زیادہ بڑا ہے لیگ اب مزید مسابقتی ہونا شروع ہو جائے گی کیونکہ حال ہی میں ریٹائر ہونے والے کھلاڑی جو آنے والے سیزن میں لیگ کا حصہ ہوں اور اس کی نشوونما کریں گے ۔
انہوں نے کہا کہ میں وویک اور رامن راہیجا کا شکریہ گزار ہوں جنہوں نے یہ میگا ایونٹ منعقد کرکے شاندار کام کیا ہے۔ ان کھلاڑیوں کے خلاف کھیلنے میں بہت مزہ آتا ہے۔ یہ پلیٹ فارم مجھے اپنے پرانے دوستوں سے ملنے کا موقع فراہم کررہا ہے۔ یہ ان یادوں کو دہراتا ہے جب ہم سب ایک ساتھ کھیل رہے ہوتے تھے۔ ہم اپنے دور کے قصے تازہ کرتے ہیں اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں تاکہ شائقین کھیل سے لطف اندوز ہوسکیں۔ “راولپنڈی ایکسپریس” کا پٹڑی سے اترنا مشکل ہے، گزشتہ چند برس میں کئی بار زخمی ہونے کے باوجود انہوں نے بلے بازوں کو پوری رفتار سے کھیلنے نہیں دیا۔
اس بارے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے میں گزشتہ روز غوطہ خوری کے دوران زخمی ہوگیا اور گھٹنے میں چوٹ آگئی اگر میں زخمی نہ ہوتا تو یقینی طور پر اپنے 4 اوورز کرتا اور ٹیم کو فائدہ دیتا ۔ گزشتہ برس میں نے اس بات کو یقینی بنایا تھا کہ میں ہر میچ کھیلوں اور 4 اوورز کراؤں ۔ میرا لیگ کو بہتر اور اپنی ٹیم کا قد بڑھانے میں معمول سا حصہ ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here