Sports

ایس ایس بی اسپورٹس فیسٹول کے تیسرے مرحلے میں ایس وائی ایس بلو نے کھو کھو اور ایس وائی ایس اورنج نے سیپک ٹاکرا مقابلوں میں کامیابی حاصل کرلی

ایس ایس بی اسپورٹس فیسٹول کے تیسرے مرحلے میں ایس وائی ایس بلو نے کھو کھو اور ایس وائی ایس اورنج نے سیپک ٹاکرا مقابلوں میں کامیابی حاصل کرلی،
کراچی:(اسپورٹس رپورٹر) تفصیلات کے مطابق سندھ یوتھ اسپورٹس کے زیر اہتمام ایس ایس بی اسپورٹس فیسٹول وومن ایمپاورمنٹ کے تیسرے مرحلے میں ایس وائی ایس بلو اور ایس وائی ایس اورنج ٹیموں کے درمیان کھو کھو اور سیپک ٹاکرا کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا، کے ایم سی اسپورٹس کمپلیکس میں منعقدہ مقابلوں میں علاقائی کھیل کھو کھو میں کھلاڑیوں نے بھر پور دلچسپی کا اظہار کیا۔ کھو کھو کی ٹرافی ایس وائی ایس بلو جبکہ سیپک ٹاکرا کی فاتح ایس وائی ایس اورنج رہی، میچز کے اختتام پر مہمان خصوصی ورچوئل ایکسز کے چیف ایگزیکٹو خواجہ احمد مستقیم، ڈائریکٹر اسپورٹس کے ایم سی آفتاب احمد قائم خانی نے کراچی سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن کے سابق ٹیم منیجر ڈاکٹر عارف حفیظ، کے ایم سی اسپورٹس کمپلیکس کے ایڈمن آفیسر فیصل ظفر، کراچی کھو کھو ایسوسیشن کے سیکریٹری شہروز علوی کے ہمرہ کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے، اس موقع پر سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکریٹری احمد علی راجپوت اور کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے چیئرمین گلفراز خان بھی موجود تھے۔

LEAVE A RESPONSE

Your email address will not be published. Required fields are marked *

REGISTERED NOW