علی گڑھ انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے طلبا و طالبات کی سندھ ٹیکنیکل بورڈ میں پہلی،دوسری اورتیسری پوزیشنز

0
236

علی گڑھ انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے طلبا و طالبات کی سندھ ٹیکنیکل بورڈ میں پہلی،دوسری اورتیسری پوزیشنز
کراچی:(اسٹاف رپورٹر) سندھ بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن برائے سالانہ امتحان برائے 2022 کے تحت ہونے والے ڈپلومہ آف ایسوسی ایٹ انجینئر کے سالانہ امتحان میں علی گڑھ انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے سافٹ ویئرانجیئرنگ کی طلبا منیبہ رضوان قادری نے 79.89 فی صد نمبر حاصل کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی، محمد ثاقب نے 89.79 فی صد نمبر حاصل کر کے دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ تیسری پوزیشن نمرہ کاشف نے 78.64 فی صد نمبر حاصل کرکے تیسری پوائنٹس حاصل کی۔
بائیو میڈیکل ٹیکنالوجی کے سید محمد حیدر عباس نے 87.14 فی صد نمبر حاصل کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ توبہ فیروز نے 86.94 فی صد نمبر حاصل کرکے دوسری پوزیشن حاصل کی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here