ڈائریکٹر جنرل پارکس کے ایم سی جنید اللہ خان کہتے ہیں کہ بہت جلد الصغیر ہاکی اسٹیڈیم نارتھ کراچی میں گراس لگادی جائیگی،

0
705
ممبر صوبائی اسمبلی وسیم قریشی ڈائریکٹر جنرل پارکس کے ایم سی جنید اللہ خان کو الصغیرکی جانب سے سیلڈ پیش کررہے ہیں.
کھلاڑیوں کا مہمان خصوصی ڈائریکٹر جنرل پارکس کے – ایم – سی جنید اللہ خان کے ہمراہ گروپ فوٹو

ڈائریکٹر جنرل پارکس کے ایم سی جنید اللہ خان کہتے ہیں کہ بہت جلد الصغیر ہاکی اسٹیڈیم نارتھ کراچی میں گراس لگادی جائیگی،
کراچی:(اسٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل پارکس کے ایم سی جنید اللہ خان کہتے ہیں کہ بہت جلد الصغیر ہاکی اسٹیڈیم نارتھ کراچی میں گراس لگادی جائیگی ، کے ایم سی چاہتی ہے کہ کراچی کا ہر گرائونڈ تمام سہولیات سے آراستہ اور ہرا بھرا ہوڈی جی پارکس کے ایم سی جنید اللہ خان نے نارتھ کراچی میں واقع الصغیر ہاکی اسٹیڈیم کا دورہ کیا ،، اسٹیڈیم کے گرائونڈ پر گراس لگانے کے احکامات جاری کئے جبکہ دیگر ضروری کام کرانے کا وعدہ بھی کیا.. انکا کہنا تھا کہ میدان آباد ہونگے تو اسپتال ویران ہونگے بچوں کو صحت مند ماحول فراہم کرنا انکی اولین ترجیح ہے. اس موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی وسیم قریشی کا کہنا تھا کہ الصغیر ہاکی کلب کی وجہ سے ہی یہ ویران اسٹیڈیم آباد ہوا، ڈی سی سینٹرل طحہ سلیم کی کوششوں سے اسٹیڈیم میں فلڈ لائٹس کی سہولت میسر آئی..
جنید اللہ خان کا اسٹیڈیم میں جاری الصغیر انڈر 14 ہاکی ٹورنامنٹ کے کھلاڑیوں سے تعارف بھی کروایا گیا بعد ازاں مہمان خصوصی نے انعامات بھی تقسیم کئے،، اختتامی تقریب میں محمد عمران، سید صغیر حسین، عظمت پاشا، سابق انٹرنیشنل مسرور جاوید، مبشر مختار، یونس صدیقی، جنید اسلم ، اطہر، سید محمّد ناصر ، تکریم افتخار سمیت دیگر بھی شریک تھے.

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here