قانونی بالادستی کے بغیرمعاشی ترقی ممکن نہیں،سیدشفقت علی شاہ معصومی

0
1031

قانونی بالادستی کے بغیرمعاشی ترقی ممکن نہیں،سیدشفقت علی شاہ معصومی
عالمی عدالت میں قومی مفادکی خاطر تمام مقدمات لڑنے کیلئے تیار ہوں،سابق جسٹس ہائی کورٹ
کراچی سمیت ملک کے تمام بڑے شہروں میں تاجر برداری کو آسانیاں فراہم کرنیکی ضرورت ہے
کراچی:(اسٹاف رپورٹر) جسٹس (ر)سید شفقت علی شاہ معصومی کا کہنا ہے آئین اور قانون کی بالادستی کے بغیر ملک میں معاشی ترقی ممکن نہیں ملک میں زیر التواء مقدمات کی تعداد میں اضافہ ہونا باعث تشویش ہے انصاف کے دہرے معیار کا خاتمہ ہنگامی بنیادوں پر کرنا ہوگا۔بیرون ملک پاکستانیوں کے مسائل ہر صورت حل کئے جائیں تاکہ معاشی انجن کو چلایا جاسکے ہماری لاء فرم اوورسیز پاکستانیوں کے معاملات کے فور ی حل تلاش کرنے کیلئے شب وروز کوشاں ہیں عالمی عدالت میں قومی مفاد کی خاطر تمام مقدمات لڑنے کیلئے تیار ہوں ان خیالات کا اظہار انہوں نے کلچرل لیٹریر ی انٹرنیشنل فرینڈ ز فورم کے وفد سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ شفقت علی شاہ معصومی نے مزید کہا کہ کراچی سمیت ملک کے تمام بڑے شہروں میں بلاتفریق کاروباری برداری کو آسانیاں فراہم کرنیکی ضرورت ہے تاکہ نوجوانوں کا مستقبل روشن بناکر بے روزگاری کا خاتمہ ممکن کیا جاسکے۔صدرکلف پاکستان مجیب الرحمان خان نے کہا کہ جسٹس (ر)سید شفقت علی شاہ معصومی جیسے قانونی ماہرکی خدمات سے کراچی چیمبر اور فیڈریشن کو فائدہ اٹھانا چاہئے ان کی قانون پر گرفت سے مقدمات کا فیصلہ کم وقت میں ممکن ہے جس سے سرمایہ اور وقت بچ سکتاہے۔انہوں نے سید شفقت علی شاہ معصومی کی کلف میں شمولیت کو خوش آئندقرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے میں بھر پور مدد ملے گی۔اس موقع پر سید قلب محمد،سیدہ علیزہ رضااور شہزاد جعفری و دیگر بھی موجود تھے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here