کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے کلبز کی سکروٹنی اور انتخابات

0
125

کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے کلبز کی سکروٹنی اور انتخابات
کراچی:(اسپورٹس رپورٹر) کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کی ایک نمائندہ تنظیم ہے۔ پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن اور سندھ اولمپک ایسوسی ایشن نے متفقہ فیصلہ کیا ہے کہ کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن سے منسلک کراچی کے تمام باسکٹ بال کلبز کی اسکروٹنی کمیٹی مئی 2022 کے دوسرے ہفتے میں منعقد ہوگی۔ کمیٹی کے چیئرمین جناب محمد اصغر بلوچ جبکہ ممبران میں خرم رفیع صدیقی اور ایڈوکیٹ دلیپ سنگھ سیکرٹری ہونگے۔ اس سلسلے میں کراچی ڈویژن کے تمام کلبز اور انکے کھلاڑی اپنی رجسٹریشن کے معاملات جلد از جلد مکمل کر لیں۔ مندرجہ بالا کمیٹی ہی کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے انتخابات بھی منعقد کرائے گی۔ تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here