الفا اسپورٹس فیسٹیول آرم ریسلنگ گرلز اینڈ بوائز چیمپئن شپ کا میلہ سجے گیا۔
الفا ایجوکیشن نیٹ ورک کے اسپورٹس کوارڈینیٹر ماجد رسول نے چمپین شپ کا افتتاح ربن کاٹ کر کیا۔
الفا ہائی، الفا گرلز، حبیب گرلز، Elixer اسکول، BVS اسکول نے کامیابی حاصل کی۔
کراچی:(اسپورٹس رپورٹر) الفا اسپورٹس فیسٹیول میں آرم ریسلنگ بوائز اینڈ گرلز انڈر 13 اور انڈر 15 کے مقابلے منعقد هوے۔ سندھ آرم ریسلنگ ایسوسی ایشن کے زہر اہتمام آرم ریسلنگ کے مقابلے الفا ایجوکیشن نیٹ ورک کالج میں منعقد ہوا۔ اس ایونٹ میں کراچی کی 7 گرلز اسکول و کالج اور 8 بوائز اسکول و کالج کی ٹیموں نے شرکت کی۔
الفا ہائی اسکول، الفا گرلز اسکول، حبیب گرلز اسکول، Elixer اسکول، BVS اسکول کی گرلز اور بوائز نے کامیابی حاصل کی۔ افتتاحی تقریب میں الفا ایجوکیشن نیٹ ورک کے اسپورٹس کوارڈینیٹر ماجد رسول نے ربن کاٹ کر چمپین شپ کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ اس موقع پرصدر سندھ آرم ریسلنگ انتصار حیدر، سعید عالم، سینئرنائب صدررمیز صدیقی، سید محمّد ناصر علی، کاشف احمد فاروقی، عظمیٰ شیخ، یسرئ ذولفقار، ماہم ادریس، ٹیکنیکل آفیشل کے فرائض شہلا افتخار، شاداب افتخار، سلمان اسماعیل، اور ان کے ساتھ محمّد جاوید، شاہزیب نظر، حق نواز، حمزہ جاوید خان، آصف عزیز، جاوید عرب ودیگر نے شرکت کی۔