کے۔ ڈی۔ اے کے ریٹائر ملازمین کے واجبات کی ا دائیگی کو یقینی بنایا جائے، کے۔ڈی۔ اے ایمپلائز یونین

0
767

کے۔ ڈی۔ اے کے ریٹائر ملازمین کے واجبات کی ا دائیگی کو یقینی بنایا جائے، کے۔ڈی۔ اے ایمپلائز یونین
کراچی:( اسٹاف رپورٹر) کے۔ ڈی۔ اے کے ریٹائر ملازمین کے واجبات کی ا دائیگی کو یقینی بنایا جائے، کے۔ڈی۔ اے ایمپلائز یونین
کے ڈی اے ایمپلائز یونین کا ایک اجلاس یونین آفس میں منعقد کیا گیا۔جس میں یونین کے چیئرمین محمد عبدالمعروف، جنرل سیکرٹری دلاور خان، صدر ندیم کھوکھر، ڈپٹی جنرل سیکرٹری قمر عباس اور سینئر نائب صدر ناصر خان موجود تھے۔
اس موقع پر یونین کے چیئرمین محمد عبدالمعروف نے کہا کہ معزز سندھ ہائی کورٹ کے حکم پر ریٹائرڈ ملازمین کو تقریباََ % 52رقم ادا کر دی گئی ہے۔جبکہ %48۔رقم بقایا ہے اس سلسلے میں معزز عدالت نے ناظر بھی مقرر کیا ہے تاکہ ریٹائرڈ ملازمین کے واجبات کی ادئیگی کو بروقت یقینی بنایا جاسکے مگر افسوس کے ناظر کے مقرر ہونے کے باوجود ریٹائرڈ ملازمین اپنے واجبات سے تاحال محروم ہیں ہر تاریخ پر انتظامیہ ٹال مٹول سے کام لے رہی ہے۔
یونین کے چیئرمین محمد عبدالمعروف نے کہا کہ ریٹائرڈ ملازمین دو ماہ سے پینشن سے بھی محروم ہیں ان ریٹائرڈ ملازمین کا گزر اوقات صرف پینشن پر ہوتا ہے۔
لہذا ٰ کے ڈی اے ایمپلائز یونین ڈائر یکٹر جنرل کے۔ڈی۔ اے جناب آصف علی میمن صاحب،ممبر فنانس جناب شاہد صاحب اور ڈائریکٹر فنانس توفیق احمد سومرو سے پرْ زور مطالبہ کرتے ہیں کہ ریٹائرڈ ملازمین کے بقایا واجبات اور دو ماہ کی پینشن کی ادائیگی آنے والی کورٹ کی تاریخ 28 اکتوبر 2021 سے پہلے ممکن بنایا جائے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here