ایلگزر آل کراچی انٹر کلب آرچری چیمپئن شپ باکمان کلب کے نام
یونائیٹڈکی دوسری اور آرچری این سی سی کی تیسری پوزیشن،احسان زمان کا عمدہ کھیل
بریگیڈیر طاہر ایاز سیکٹر کمانڈر سچل پاکستان رینجرز سندھ اور بلال منصور مہمان خصوصی تھے
کراچی (اسپورٹس رپورٹر) قائد اعظم آرچری ڈیولپمنٹ اینڈ ویلفئیر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ایلگزر آل کراچی انٹر کلب آرچری چیمپئن شپ باکمان آرچری کلب نے جیت لی ۔ ایلگزر اسکول کے تعاون سے منعقد ہ ایونٹ میں مجموعی طور پر یونائیٹڈ نے دوسری اور آرچری نیشنل کوچنگ سینٹر کلب نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی بریگیڈیر طاہر ایاز سیکٹر کمانڈر سچل پاکستان رینجرز سندھ تھے جنہوں نے ایونٹ کا افتتاح کیا اس موقع پر ایلگزر اسکول کے چئیر مین خواجہ بلال منصور ،قائد اعظم آرچری کی سیکریٹری کنول حسان اور ایشیا سند یافتہ کوچ حسان عبداللہ بھی موجود تھے ۔ نتاءج کے مطابق30میٹرز کے انفرادی مقابلوں میں احسان زمان نے302پوائنٹس کے ساتھ پہلی ،ضیا نے274پوائنٹس کے ساتھ دوسری اور راشد مسعود نے 271پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن لی ۔ مکس ٹیم میں این سی سی کے ایم راشد اور قرۃ العین نے پہلی ،یونایءٹڈ کے طوبیٰ اور حسنین نے دوسری جبکہ پی وائی ایس ڈبلیواے کے اسما اور معیز نے تیسری پوزیشن پائی ۔ ٹیم ایونٹ میں باکمان آرچری کلب اول ،ڈی رائل آرچری کلب دوم اور آرچری نیشنل کوچنگ سینٹر کلب سوم رہا ۔ 18میٹرز بوائز میں امین ہاشمانی نے پہلی ،اکبر نے دوسری اور صادق ہاشمانی نے تیسری پوزیشن پائی ،جبکہ گرلز میں اریبہ پہلے نمبر پر رہیں ۔ 10میٹر بوائز مقابلوں میں عبدالباسط پہلے ،مجتبیٰ دوسرے جبکہ رافع اور چوہدری عبداللہ مشترکہ طور پر تیسرے نمبر پر رہے ،خواتین کے اسی ایونٹ میں صفیہ پہلے ،شیزل دوسرے اور زویا زمان تیسرے نمبر پر رہیں ۔ 5میٹرز بوائز میں عبدالغنی پہلے ،حزیفہ دوسرے اور ذکی تیسرے نمبر پر رہے جبکہ گرلز میں ےہی ترتیب صالحہ،بریرہ اور عبیرہ کی رہی ۔