ندیم حنیف کی نارتھ کراچی سیکٹر الیون اے میں واقع ہاکی اسٹیڈیم میں گراس لگانے کی یقین دہانی

0
838
الصغیر ہاکی کلب کے سیکریٹری عظمت پاشا اور جنید اسلم ڈائریکٹر پارک ڈی ایم سی سینٹرل، ندیم حنیف کو سوینئر پیش کررہے ہیں

ندیم حنیف کی نارتھ کراچی سیکٹر الیون اے میں واقع ہاکی اسٹیڈیم میں گراس لگانے کی یقین دہانی
کراچی : الصغیر ہاکی کلب کے وفد نے ڈائریکٹر پارک ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن، سینٹرل ندیم حنیف سے ملاقات کی، وفد کی ملاقات انکے آفس میں ہوئی پانچ رکنی وفد کی سربراہی الصغیر ہاکی کلب کے سیکریٹری عظمت پاشا نے کی جبکہ جنید اسلم، عامر صدیقی اور دیگر شامل تھے، اس موقع پر وفد نے نارتھ کراچی سیکٹر الیون اے میں واقع ہاکی اسٹیڈیم میں گراس لگانے اور پانی کی فراہمی کی حوالے سے درخواست جمع کروائی، وفد کا کہنا تھا کہ مستقبل میں یہ گرائونڈ نارتھ کراچی میں کھیلوں کا مرکز بنے گا اس لئے اس گراؤنڈ کو آباد کرنا بہت ضروری ہے نارتھ کراچی سے متصل نئی کراچی اور سرجانی ٹائون کے کھلاڑی بھی اسی گرائونڈ میں ہاکی کھیلنے چاہتے ہیں لیکن اسکے لئے ضروری ہے کہ اسے کھیل کے قابل بنایا جائے، ڈائریکٹر پارک ندیم حنیف نے الصغیر ہاکی کلب کے وفد کو اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا. وفد نے ندیم حنیف کو سوینئر بھی پیش کیا.

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here