Sports

ندیم حنیف کی نارتھ کراچی سیکٹر الیون اے میں واقع ہاکی اسٹیڈیم میں گراس لگانے کی یقین دہانی

ندیم حنیف کی نارتھ کراچی سیکٹر الیون اے میں واقع ہاکی اسٹیڈیم میں گراس لگانے کی یقین دہانی
کراچی : الصغیر ہاکی کلب کے وفد نے ڈائریکٹر پارک ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن، سینٹرل ندیم حنیف سے ملاقات کی، وفد کی ملاقات انکے آفس میں ہوئی پانچ رکنی وفد کی سربراہی الصغیر ہاکی کلب کے سیکریٹری عظمت پاشا نے کی جبکہ جنید اسلم، عامر صدیقی اور دیگر شامل تھے، اس موقع پر وفد نے نارتھ کراچی سیکٹر الیون اے میں واقع ہاکی اسٹیڈیم میں گراس لگانے اور پانی کی فراہمی کی حوالے سے درخواست جمع کروائی، وفد کا کہنا تھا کہ مستقبل میں یہ گرائونڈ نارتھ کراچی میں کھیلوں کا مرکز بنے گا اس لئے اس گراؤنڈ کو آباد کرنا بہت ضروری ہے نارتھ کراچی سے متصل نئی کراچی اور سرجانی ٹائون کے کھلاڑی بھی اسی گرائونڈ میں ہاکی کھیلنے چاہتے ہیں لیکن اسکے لئے ضروری ہے کہ اسے کھیل کے قابل بنایا جائے، ڈائریکٹر پارک ندیم حنیف نے الصغیر ہاکی کلب کے وفد کو اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا. وفد نے ندیم حنیف کو سوینئر بھی پیش کیا.

LEAVE A RESPONSE

Your email address will not be published. Required fields are marked *

REGISTERED NOW