News

کراچی یونین آف جرنلسٹس (کے یو جے) کے صدر اعجاز احمد اور جنرل سیکریٹری عاجز جمالی نے سندھ اسمبلی سے’’ سندھ جرنلسٹس پروٹیکشن بل 2021 ‘‘کی متفقہ منظوری کا خیر مقدم کرتے ہوئے سندھ حکومت اورتمام اراکین سندھ اسمبلی کا شکریہ ادا کیا

کراچی:(اسٹاف رپورٹر) کراچی یونین آف جرنلسٹس (کے یو جے) کے صدر اعجاز احمد اور جنرل سیکریٹری عاجز جمالی نے سندھ اسمبلی سے’’ سندھ جرنلسٹس پروٹیکشن بل 2021 ‘‘کی متفقہ منظوری کا خیر مقدم کرتے ہوئے سندھ حکومت اورتمام اراکین سندھ اسمبلی کا شکریہ ادا کیا ہے۔ایک مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ عرصہ دراز سے صحافیوں کے تحفظ کے لئے قانون سازی کا ہمارا مطالبہ رہا ہے، آج تاریخی دن ہے کہ سندھ اسمبلی نے قانون کی منظوری دی، جس پر اسمبلی میں موجود تمام جماعتوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ منظور شدہ قانون پر عمل کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ہم وزیر اطلاعات، محکمہ اطلاعات اور قائمہ کمیٹی کا خصوصاً شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے تمام مشاورتی عمل میں صحافیوں کو شامل رکھا۔انہوں نے واضھ کیا کہ منظور شدہ بل کے مکمل مطالعے کے بعد صحافتی تنظیموں کے ساتھ مل کر اپنا تفصیلی موقف جاری کریں گے۔

LEAVE A RESPONSE

Your email address will not be published. Required fields are marked *

REGISTERED NOW