زبیری اسپورٹس گالامیں رنگارنگ مقابلے۔

0
1204

زبیری اسپورٹس گالامیں رنگارنگ مقابلے۔
کراچی:(اسپورٹس رپورٹر) زبیری ایسوسی ایشن کے زیراہتمام اسپورٹس فیسٹیول کاانعقاد کیا گیا،جس میں زبیری فیملیزکے افراد نے بھرپور شرکت کی،کراچی کے یوبی ایل اسپورٹس کمپلیکس میں ہونے والے اس نائٹ ایونٹ میں کرکٹ کے علاوہ آرم ریسلنگ بوائز اینڈ گرلز، ایتھلیٹکس، رسہ کشی، ڈارٹ گیمز، میوزیکل چئیر اور اسپون ریس کے علاوہ دلچسپ مقابلے شامل تھے، کرکٹ میں چھ ٹیموں زبیری کنگز، زبیری قلندر،زبیری زلمی،زبیری یونائیٹڈ، زبیری گلیڈئیٹراور زبیری سلطان نے حصہ لیا، مقابلے کے اختتام پر زبیری سلطان نے پہلی اور زبیری کنگز نے دوسری پوزیشن حاصل کی،ایونٹ کے اختتام پر انعامات تقسیم کیے گئے، مسلسل بہترین کارکردگی پر حریم بنتِ فیصل زبیری کو اسپیشل پرفارمنس ایوارڈ سے نوازا گیا،اس موقع پر زبیری ایسوسی ایشن کے فنائنس سیکریٹری نعمان زبیری نے کہا کہ ہم سال میں پانچ چھ ایونٹ کراتے ہیں اور صاحبِ ثروت افراد سے پیسے لیکر زبیری خاندان ہی کے ضرورت مندوں کی مددکرتے ہیں ایسے پروگرام فنڈ ریزنگ میں مددگار ثابت ہوتے ہیں جس میں زبیری فیملیز کی بھرپور نمائندگی ہوتی ہے، 1974سے قائم زبیری ایسوسی ایشن مستحقین میں زکوۃٰ تقسیم کرنے کے علاوہ، اسکالرشپ، ہائرایجوکیشن میں بچوں کی فیس، طب امداد اور تجہیزوتدفین کے علاوہ قرض ِ حسنہ میں بھی سینکڑوں لوگوں کی مدد کررہی ہے۔ اختتامی تقریب کے آخر میں رضوان مصطفیٰ زبیری نے تمام اسپورٹس ایسوسی ایشن کے ممبرز کا شکریہ ادا کیا اور خاص طور پر سندھ آرم ریسلنگ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری کاشف احمد فاروقی اور فیضان باقر۔ زبیری اسپورٹس گالا میں کورونا ایس اوپیز کابھی بھرپور عمل کیا گیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here