جامعہ کراچی اور سینٹر فارہیلتھ اینوویشن اینڈ ٹرانسفارمیشن کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

0
1004

جامعہ کراچی اور سینٹر فارہیلتھ اینوویشن اینڈ ٹرانسفارمیشن کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط
جامعہ کراچی اور سینٹر فارہیلتھ اینوویشن اینڈ ٹرانسفارمیشن کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب گذشتہ روز وائس چانسلر سیکریٹریٹ جامعہ کراچی میں منعقد ہوئی۔ مفاہمتی یادداشت پرشیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی،ڈائریکٹر آفس آف ریسرچ اینوویشن اینڈ کمرشلائزیشن جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر عالیہ رحمن اور ڈائریکٹر سینٹر فارہیلتھ اینوویشن اینڈ ٹرانسفارمیشن ڈاکٹر منہاج اے قدوائی نے دستخط کئے۔
کراچی:(اسٹاف رپورٹر) مفاہمتی یادداشت کے مطابق صحت کو درپیش مسائل اور اس کے سدباب کے لئے جامعہ کراچی کے کلیہ علم الادویہ اورکلیہ علوم کے مختلف شعبہ جات کا انڈسٹریز کے ساتھ اشتراک کو یقینی بنانا۔تعلیمی مواد اور دیگر معلومات کا تبادلہ، مشترکہ طورپر صحت کی دیکھ بھال کے تحقیقی منصوبوں کے لئے مالی اعانت تلاش کرنااور مشترکہ تحقیق کے نتیجے میں پیدا ہونے والی مصنوعات کو مشترکہ طور پر پیٹنٹ کراناشامل ہیں۔باہمی اشتراک سے سیمینارز، کانفرنسیں، ورکشاپس اور ویبینارکے انعقاد کویقینی بنانااور اس پلیٹ فارم کے ذریعہ سے محققین کی صحت سے متعلق آئیڈیاز کی مارکیٹنگ کرنا،مائکرو اور میکرو کی سطح پر انوویشن اور اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم ڈویلپمنٹ کے بہترین طریقوں کو سیکھنا اورفروغ دیناشامل ہیں۔
علاوہ ازیں کراچی یونیورسٹی بزنس اسکول کی مدد سے ہیلتھ کیئر مینجمنٹ کے مختلف پروگرام متعارف کرانابھی شامل ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here