زم تاجیہ امجدیہ کے وفد کی ڈپٹی کمشنر ڈسٹرکٹ کورنگی سے ملاقات

0
963

زم تاجیہ امجدیہ کے وفد کی ڈپٹی کمشنر ڈسٹرکٹ کورنگی سے ملاقات
شہریار میمن نے وفد کا انتہائی عقیدت اور محبت سے استقبال کیا، کاوشوں کو سراہا
سید وجاہت علی شاہ تاجی نے کورنگی میں موجود مسائل کی نشاندہی کی، جس پر فوری ایکشن لیا گیا
شہریار میمن جیسے ذہین، خود اعتماد، انسانیت کی خدمت کا جذبہ رکھنے والے ڈپٹی کمشنر بہت کم ہیں، سیّد وجاہت علی شاہ تاجی
کراچی (پ۔ر) بزم تاجیہ امجدیہ (رجسٹرڈ) انٹرنیشنل کے وفد کی مرکزی چیئرمین و گدی نشین خانقاہ تاجیہ امجدیہ قاضی سید میر وجاہت علی شاہ تاجی دامت برکاتہم العالیہ کی قیادت میں ڈپٹی کمشنر کورنگی شہریار میمن، میونسپل کمشنر امداد حسین اور ارشاد آرائیں سے ملاقات ہوئی۔ ڈپٹی کمشنر کورنگی شہریار میمن نے انتہائی عقیدت اور محبت سے وفد کا استقبال کیا۔ قاضی سید میر وجاہت علی شاہ تاجی نے ڈپٹی کمشنر کو کورنگی کے مسائل سے آگاہ کیا۔ آستانہ عالیہ تاجیہ کورنگی کے سامنے موجود سوفٹ چوڑے نالے میں موجود گندگی، نالے کی چھت نہ ہونے کے سبب ہونے والے حادثات سے اور اسٹریٹ لائٹس کی کمی سے تفصیلاً آگاہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے موقع پر ہی فوری طور پر نالے کی صفائی و چھت ڈلوانے اور اسٹریٹ لائٹس لگوانے کے احکامات جاری کئے۔ اور پورے ڈسٹرکٹ کورنگی میں جتنے بھی سلسلہ تاجیہ کے آستانے ہیں اُن کے ساتھ مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ ڈپٹی کمشنر شہریار میمن نے بزم تاجیہ امجدیہ (رجسٹرڈ) انٹرنیشنل کی کاوشوں سے بے انتہاء تعریف کرتے ہوئے کہا کہ کورنگی سمیت پورے کراچی میں جہاں جہاں میری ضرورت ہو میں وہاں بزم کے ساتھ کھڑا ہوں۔ مرکزی چیئرمین و گدی نشین قاضی سید میر وجاہت علی شاہ تاجی نے ڈپٹی کمشنر شہریار میمن، میونسپل کمشنر امداد حسین اورارشاد آرائیں کو خانقاہ تاجیہ امجدیہ آنے کی دعوت دی جسے اُنہوں نے بخوشی قبول کیا اور جلد آنے کا وعدہ بھی کیا۔ وفد کی جانب سے میزبانوں کو جائے نماز کا تحفہ دیا گیا، جبکہ خانقاہ کا تعارف نامہ اور میڈل بھی پیش کیا گیا۔ وفد میں خلیفہ ندیم خان تاجی، صوفی ذیشان یوسفی ذہینی تاجی، پرویز علی تاجی اور حاکم علی تاجی بھی موجود تھے۔
کمشنر آفس کے بعد وفد نے آستانہ عالیہ تاجیہ (کورنگی) اور دارالافتاء تاجیہ امجدیہ (کورنگی) کا دورہ کیا۔ مہتمم و سجادہ نشین صوفی ذیشان یوسفی ذہینی تاجی نے آستانہ اور دارالافتاء کے حوالے سے وفد کو بریفنگ بھی دی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here