آل سندھ پروفیسر اعجاز فاروقی انوی ٹیشن کرکٹ ٹورنامنٹ میں مزید چار میچوں کے فیصلےہوگئے

0
1248
میسم خان اور علی حسن کی سنچریاں

آل سندھ پروفیسر اعجاز فاروقی انوی ٹیشن کرکٹ ٹورنامنٹ میں مزید چار میچوں کے فیصلےہوگئے
ڈھاکہ اسپورٹس، شالیمار ،لاروش اور الشہباز کلب لاڑکانہ کی کامیابی
میسم خان اور علی حسن کی سنچریاں
کراچی : پاکستان کرکٹ بورڈ کی اجازت سے اور نیو سنگم کرکٹ کلب کے زیر اہتمام منعقدہ آل سندھ پروفیسر اعجاز احمد فاروقی انوی ٹیشن کرکٹ ٹورنامنٹ میں مزید چار میچوں کا فیصلہ ہوگیا کے سی سی اے اسٹیڈیم پر ڈھاکہ اسپورٹس نے حیدری کرکٹ کلب کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی حیدری کرکٹ کلب پہلے بیٹنگ کرتے ہوۓ 33.4 اوورز میں 103 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی اکرام اللہ نے 41 رنز بنائے ۔ ابراہیم خان اور عبدالودود نے تین تین جبکہ شاہد خان نے دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جواب میں ڈھاکہ اسپورٹس نے ایک وکٹ کے نقصان پر 17 اوورز میں مطلوبہ ہدف پورا کرلیا ابراہیم خان نے 61 ناٹ آؤٹ اور خالد خان نے 25 ناٹ آؤٹ رنز اسکور کئے۔ ایمپائرنگ کے فرائض نذیر بٹ اور جواد علی نے سر انجام دئیے جبکہ ناظم الدین آفیشل اسکورر تھے۔ ایسٹرن اسٹار گراونڈ پر کھیلے گئے میچ میں شالیمار کرکٹ کلب نے پاک فلیگ کرکٹ کلب کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی پاک فلیگ کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوۓ 44.2 اوورز میں تمام وکٹوں پر 219 رنز بنائے تیمور علی نے 46 رنز ، اور محمد وقار نے 44 رنز اسکور کئے انعام اللہ ، عبدالملک اور اعجاز احمد نے دو دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ۔جواب میں شالیمار کرکٹ کلب نے 22 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ اسکور پورا کرلیا ۔احمد عبدالملک نے 83 رنز اور عدنان بیگ نے 56 ناٹ آؤٹ رنز اسکور کئے عبدالرافع نے دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ایمپائرنگ کے فرائض محمد یونس اور محمد ناصر نے سرانجام دئیے جبکہ عرفان ساجد اسکورر تھے۔ٹی ایم سی گراونڈ پر لاروش کرکٹ کلب نے پاپوش نگر کرکٹ کلب کو باآسانی 193 رنز سے شکست دیدی لاروش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 45 اوورز میں 7 وکٹوں پر 367 رنز بنائے میسم خان نے شاندار سنچری 147 رنز علی حسن نے 110 جبکہ زید امام نے 55 رنز بنائے خورشید نے دوکھلاڑیوں کو آوٹ کیا جواب میں پاپوش نگر کرکٹ کلب 41.2 اوورز میں 174 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی احمد مسعود نے 36 ناٹ آؤٹ رنز اسکور کئے راؤ وقار نے چار وکٹیں حاصل کیں۔ ایمپائرنگ کے فرائض وسیم الدین اور اصغر شاہ نے سرانجام دئیے جبکہ محمد منہاج آفیشل اسکورر تھے پی سی بی گراؤنڈ لاڑکانہ پر کھیلے گئے میچ میں الشہباز کرکٹ کلب لاڑکانہ نے سندھ کرکٹ کلب لاڑکانہ کو باآسانی 48 رنز سے شکست دیدی الشہباز کرکٹ کلب کی پوری ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوۓ44.5 اوورز میں 241 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی ظفر علی نے 84 اور تاج محمد نے 61 رنز اسکور کئے عامر علی ،عبدالستار اور واجد علی نے 3،3 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جواب میں سندھ کرکٹ کلب 38.3 اوورز میں 193 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی حبیب اللہ نے 88 رنز اسکور کئے محمد صدیق نے شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے صرف 19 رنز دے کر 5 جبکہ مذمل نے دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ایمپائرنگ کے فرائض صدام حسین اور محمد علی نے سرانجام دئیے جبکہ نور حسین آفیشل اسکورر تھے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here