ملک شاہد حامد شہید باسکٹ بال ٹورنامنٹ ڈسٹرکٹ سینٹرل کی عثمان کلب کی شاندار کامیابی

0
729

ملک شاہد حامد شہید باسکٹ بال ٹورنامنٹ ڈسٹرکٹ سینٹرل کی عثمان کلب کی شاندار کامیابی
فیضان شیخ کا شاندار کھیل 3پوائنٹرز کی مدد سے 19باسکٹ اسکور کئے مین آف دی میچ قرار
کراچی:(اسٹاف رپورٹر) کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام انٹر نیشنل عبدالناصر باسکٹ بال کورٹ آرام باغ کراچی پر “ملک شاہد حامد شہید باسکٹ بال ٹورنامنٹ “میں شاندار مقابلے جاری،کوچ طارق حسین کی بہترین تربیت کی بدولت ڈسٹرکٹ سینٹرل کی عثمان باسکٹ بال کلب نے شاندار کم بیک کیا،اور فیضان شیخ کی شاندار کھیل کی بدولت ڈسٹرکٹ سنٹرل کی عثمان کلب نے مد مقابل ڈسٹرکٹ ساؤتھ کی پیٹرسن اسٹار باسکٹ بال کلب کو سخت اور دلچسپ مقابلے کے بعد 42کے مقابلے میں 46باسکٹ پوائنٹس سے مات دیکر ٹورنامنٹ میں اپنی جات کا کھاتا کھول لیا،فاتح کلب کی جانب سے فیضان شیخ نے3پوائنٹرز کی مدد سے 19،سعد شمسی 11اور معید عامر نے 10جبکہ رنر اپ کلب کی جانب سے حمزہ جاوید 11،الیویس فرنانڈس اور ڈینیرل پریرا نے 10,10باسکٹ اسکور کرکے نمایاں کھلاڑی رہے کھیلے گئے میچ میں ریفریز کے فرائض ظفر اقبال،ذاہد ملک اور ممتاز احمد نے انجام دیئے جبکہ ٹیکنیکل آفیشلز زعیمہ خاتون،نعیم احمد،عامر شریف اور جاوید میمن تھے۔میچ کے موقع پر اسسٹنٹ کمشنر آرام باغ عمران نذیر شیخ،پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے یعقوب قادری،کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے سلیکشن کمیٹی کے چیئر مین محمد یعقوب اور کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر غلام محمدخان بھی موجود تھے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here