گدی نشین خانقاہ تاجیہ امجدیہ، مرکزی چیئرمین بزم تاجیہ امجدیہ

0
1462

گدی نشین خانقاہ تاجیہ امجدیہ، مرکزی چیئرمین بزم تاجیہ امجدیہ
قاضی سیّد میر وجاہت علی شاہ تاجی کا کامیاب دورہ لاہو ر و اسلام آباد
ڈی سی ریلوے ناصر نذیر، انچارج لاہور ڈویژن محمد اسماعیل تاجی، فخر اسلام آباد راجہ عماد عباسی و احباب نے بھرپور میزبانی کا حق ادا کیا
داتا دربار کے سلیم بابا، حسن بابا، چیئرمین رویت ہلال کمیٹی علامہ سید عبدالخبیر آزاد، ایشین چمپئن ناصر بھولو پہلوان، ورلڈ فیمس پہلوان ٹیپو ٹرکاوالاں کے ماموں بھئی پہلوان، جاوید عرف بلو بھائی، کرنل (ر) احمد فواد، میں جبکہ اسلام آباد میں وفاقی وسیکریٹری قمر سہیل لودھی، ایڈیشنل وفاقی سیکریٹری محمد خلیق و احباب، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری، رکن قومی اسمبلی سید عمران احمد شاہ ولی، میئر اسلام آباد عادل شاہ گیلانی، لیفٹیننٹ جنرل زاہد صاحب، سینئر ڈائریکٹر پولیس فائونڈیشن اظہر رشید، امام مسجد وزیراعظم ہائوس قاری محمد کامران آصف اور اُن کے بھائی محمد عرفان آصف، فخر اسلام آباد راجہ عماد عباسی، راجہ خضر عباسی، عادل ملک، ڈاکٹر ادریس عباسی، ابوبکر صاحب (واحباب) سے ملاقات، مختلف اُمور پر تبادلہ خیال
نارووال سے تعلق رکھنے والے خالد محمود کو بزم تاجیہ امجدیہ (رجسٹرڈ) انٹرنیشنل نارووال کا صدر جبکہ خالد محمود کو بزم تاجیہ امجدیہ (رجسٹرڈ) انٹرنیشنل کا مرکزی پروٹوکول انچارج (پاکستان) مقرر کیا گیا
قاری محمد کامران آصف کو قبلہ سجادہ نشین قاضی سید میر شجاعت علی شاہ تاجی نے خلافت سے بھی نوازا
(رپورٹ: خلیفہ محمد ندیم خان تاجی)
مرکزی چیئرمین: بزمِ تاجیہ امجدیہ (رجسٹرڈ)، گدی نشین: خانقاہ تاجیہ امجدیہ، صدر: التاج نیوز (پہلا صوفی ویب چینل)، سرپرست اعلیٰ: دارالافتاء تاجیہ امجدیہ (سی ون ایریا، کراچی)، سابق صدر: متحدہ سادات موئومنٹ پاکستان (سندھ) قاضی سید میر وجاہت علی شاہ تاجی نے اپنے احباب کے ہمراہ لاہور اور پنجاب کا طویل دورہ کیا۔ جس میں مختلف اعلیٰ سرکاری، سماجی و عسکری شخصیات سے ملاقاتیں ہوئیں۔ مختلف اُمور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ خصوصاً صوفی ازم کی خصوصیات اور اُس کی تعلیمات کو عام کرنے میں حائل رکاوٹوں اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور اُن پر قابو پانے کے حوالے سے نکات پر تفصیلات فراہم کی گئیں۔
جمعرات 18 فروری 2021ء کو یہ قافلہ جس میں (راقم) خلیفہ ندیم خان تاجی، علامہ خالد قادری تاجی ملاڑی، معین تاجی، احسن نقوی تاجی، عمیر تاجی شریک سفر تھے، قاضی سید میر وجاہت علی شاہ تاجی کی قیادت میں کراچی سے لاہور کے لئے روانہ ہوا۔
بروز جمعہ 19 فروری 2021ء کو داتا کی نگری میں داخل ہوئے اور سب سے پہلے داتا دربار قدم بوسی کےلئے حاضر ہوئے۔ جہاں احسن بابا اور سلیم بابا نے انتہائی عقیدت اور محبت اور خلوص کے ساتھ ہمارا استقبال کیا اور حاضری دلوائی۔ اور داتا دربار کی قدم بوسی کی شرف حاصل ہوا۔ حسن بابا اور سلیم بابا نے پورے ایک سال بعد داتا دربار میں جو تاج کی تبدیلی ہوتی ہے، وہ تاج خانقاہ تاجیہ امجدیہ کےلئے قاضی سید میر وجاہت علی شاہ تاجی کو پیش کیا گیا۔ جو یقیناً شہنشاہ ہفت اقلیم کی ادنیٰ کرامات ہے۔ کیونکہ یہ تاج ملنا بہت سعادت کی بات ہوتی ہے۔ اس کے بعد احسن بابا اور سلیم بابا نے تبرکاتِ عظمیٰ کی زیارتیں کروائیں جن میں حضورِ اکرم ﷺ کا جبہ مبارک، رومال مبارک، نعلین مبارک، زُلف مبارک، زرہ مبارک، تلوار مبارک، نبی پاکﷺ کے استعمال ہوا برتن مبارک، نبی پاک کے استعمال ہوا چمچا مبارک، ریاض الجنّہ کے قالین مبارک پر دو رکعت نماز نفل ادا کی ، مولائے کائنات حضرت علی المرتضیٰ کرم اللہ وجہہ الکریم کا جبہ مبارک، رومال مبارک، زُلف مبارک، حضرت امیر حمزہ رضی اللہ عنہ کا جبہ مبارک ، امام عالی مقام امام حسین رضی اللہ عنہٗ کے استعمال کا برتن مبارک، حضرت نظام الدین اولیاء محبوب الٰہی ؒ کے استعمال میں آئی ہوئی دیگ مبارک اور بہت سارے تبرکات کی زیارت کا شرف حاصل ہوا۔جبکہ حضورِ اکرمﷺ اور مولائے کائنات حضرت علی المرتضیٰ کرم اللہ وجہہ الکریم کے تقریباً ڈیڑھ فٹ زُلف مبارک بھی عطا کئے۔
داتا دربار موجودگی میں ہی چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی و خطیب بادشاہی مسجد (لاہور) علامہ سید عبدالخبیر آزاد صاحب نے وہاں سے فارغ ہوکر اپنے دفتر آنے کی دعوت دی۔ داتا دربار سے وفد بادشاہی مسجد پہنچا جہاں علامہ سیدعبدالخبیر آزاد صاحب نے پُرخلوص انداز میں استقبال کیا۔ اور اپنی محبتوں کے نذرانے پیش کئے۔ انہوں نے کہا کہ بزم تاجیہ امجدیہ (رجسٹرڈ) انٹرنیشنل کی جانب سے بھیجے جانے والے نام میرے پاس موجود ہیں، جیسے ہی ذیلی تنظیموں کی تشکیل نو ہوگی آپ کے ناموں کی بھرپور سفارش کروں گا۔
اس کے بعد پاکستان نامور پہلوان عالمی شہرت یافتہ ٹیپو ٹرکاں والا کے ماموں بھئی پہلوان سے ملاقات ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ شاہ صاحب کی شخصیت کو لوگ پہچانتے نہیں ہیں، آپ لوگ تو صرف نقش قدم پر چلتے ہیں میں تو ان کی پوجا کرتا ہوں۔
اگلے روز بروز ہفتہ 20 فروری 2021ء پاکستان کے نامور بزنس مین، بزم تاجیہ امجدیہ تعلیمی و سائنسی کمیٹی کے نائب صدر کرنل (ر) احمدفواد صاحب نے اپنے گھر مدعو کیا ہواتھا۔ انہوں نے وفد کو اپنا نیا گھر کو دکھایا۔ ہمیں جو زلف مبارک عطاء ہوئے تھے، اس کی زیارت کروائی، اُنہیں لے کر وہ برکت کے لئے اپنے پورے گھر میں گھومے۔ انہوں نے کہا کہ ابھی تک میں نے اس نئے گھر کی خوشی میں قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی نہیں کروائی، مگر آپ آگئے میں سمجھتا ہوں سب کچھ ہوگیا ہے۔
شام میں رستم زماں گاما پہلوان و رستم ہند امام بخش پہلوان کے پوتے، ورلڈ چمپئن بھولو پہلوان کے صاحبزادے، ایشین چمپئن ناصر بھولوپہلوان کے گھر آمد ہوئی۔ انہوں نے وفد کا بھرپور استقبال کیا۔ انہوں نے کہا کہ قاضی سید میر وجاہت علی شاہ تاجی میرے بڑے ہیں، بزرگ ہیں، بھائی ہیں، اُن کی دعائوں سے میرے ہر کام پورے ہوتے ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے اپنے دادا گاما پہلوان کی یادگاری بیلٹ بھی دکھائی جس کا ریکارڈ آج تک کوئی نہیں توڑ سکا۔ لاہور میں بزم تاجیہ امجدیہ (رجسٹرڈ) انٹرنیشنل کے انچارج اسماعیل تاجی نے بہت خدمات انجام دیں۔ جبکہ لاہور میں بی بی پاک دامن اور عاشق رسول ﷺ و چوکیدار ختم نبوت علامہ خادم حسین رضوی کے دربار میں بھی حاضری ہوئی۔
بروز اتوار 21 فروری 2021ء کو اسلام آباد جانے کے لئے روانہ ہوئے۔ جہاں پر بزم تاجیہ امجدیہ (رجسٹرڈ) انٹرنیشنل کے زیراہتمام یوگی ہو ریسٹورنٹ شکرپریاں میں جشن مولودِ کعبہؑ و عرس حضرت خواجہ غریب نوازؒ کا انعقاد ہونا تھا۔ اُس کی تیاریوں کو حتمی شکل بھی دینی تھی۔ اسلام آباد میں فخر اسلام آباد و انچارج اسلام آباد ڈویژن راجہ عماد عباسی، راجہ خضر عباسی، عادل ملک اور اُن کے احباب نے استقبال کیا اور خوب خاطر تواضع کی۔
اسلام آباد کے دورے کے دوران وفاقی سیکریٹری قمر سہیل لودھی، ایڈیشنل وفاقی سیکریٹری محمد خلیق و احباب، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری، رکن قومی اسمبلی سید عمران احمد شاہ ولی، میئر اسلام آباد عادل شاہ گیلانی، لیفٹیننٹ جنرل زاہد صاحب، سینئر ڈائریکٹر پولیس فائونڈیشن اظہر رشید، امام مسجد وزیراعظم ہائوس قاری محمد کامران آصف اور اُن کے بھائی محمد عرفان آصف سے ملاقاتیں ہوئیں۔ جن سے صوفی ازم کی تعلیمات کو عام کرنے اور انسانیت کی حقوق کی فراہمی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیاگیا اور بزم تاجیہ امجدیہ کے نکات پیش کئے گئے۔
رکن قومی اسمبلی، مرکزی چیئرمین علماء و مشائخ ونگ مسلم لیگ (ن) و سجادہ نشین دربار عالیہ دائم الحضوری قصوری پیرزادہ سید عمران احمد شاہ ولی صاحب نے پارلیمنٹ ہائوس کے گیٹ پر قاضی سید میر وجاہت علی شاہ تاجی اور وفد کا استقبال کیا اور اپنے چیمبر میں لے کر گئے۔ جہاں پُرتکلف ظہرانے کا اہتمام کیا گیا تھا۔ بہت ہی پیار اور اپنائیت کا اظہار کیا اور بابا تاج الدینؒ سے بھرپور عقیدت پیش کی۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے سیکرٹری منیر صاحب اور ان کے پی ایس گل نواز صاحب سے ملاقات ہوئی۔ جبکہ سیکرٹری پی آئی ڈی مقبول صاحب اور۔ ان کے پی ایس احسن صاحب سے بھی سیر حاصل گفتگو ہوئی۔
اس کے بعد بری امام سرکار حاضری دینے کا ارادہ کیا تو میئر اسلام آباد پیر سید عادل شاہ گیلانی کا پیغام ملا کہ میں آپ کا انتظار کررہا ہوں، ساتھ حاضری دیں گے۔ بری امام سرکار پہنچنے تو اُنہیں اپنا منتظر پایا۔ وہ اپنی تمام تر مصروفیات کو ترک کرکے وفد کے استقبال کےلئے کھڑے تھے۔ دربار پر حاضری دینے کے بعد اپنے آفس لے کر گئے جہاں پر اپنی میئر کی کرسی پر قاضی سید میر وجاہت علی شاہ تاجی کو عقیدت اور محبت سے سرشار ہوکر بٹھایا۔ جشن مولود کعبہ میں شرکت کی دعوت قبول کی۔
جشن مولود کعبہ و عرس خواجہ غریب نوازؒ کے انعقاد میں فخر اسلام آباد و انچارج بزم تاجیہ امجدیہ (رجسٹرڈ) انٹرنیشنل اسلام آباد ڈویژن راجہ عماد عباسی، راجہ خضر عباسی، عادل ملک، ڈاکٹر ادریس عباسی (جنرل سیکریٹری پوسٹل یونین) ، ابوبکر صاحب اور اُن کے احباب نے بھرپور تعاون کیا، اور اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اس جشن کو شایان شان منعقد کرنے میں اپنا کردار ادا کیا۔
بروز جمعرات 25 فروری کو بزم تاجیہ امجدیہ رجسٹرڈ انٹرنیشنل اسلام آباد ڈویژن کے زیراہتمام شکرپریاں میں واقع فائیواسٹار اور خوبصورت ”یوگی ہوریسٹورنٹ ” میں جشن مولود کعبہؑ و عرس خواجہ غریب نوازؒ کا شایان شان انعقاد کیا گیا۔ جس کی صدارت سجادہ نشین خانقاہ تاجیہ امجدیہ ظفریہ و سی ای او التاج نیوز (پہلا صوفی ویب چینل) قاضی سید میر شجاعت علی شاہ تاجی دامت برکاتہم العالیہ نے کی۔ جو خصوصی طور پر اس جشن میں شرکت کےلئے کراچی سے اسلام آباد آئے تھے۔ دیگر شرکاء میں میئر اسلام آباد پیر سید عادل شاہ گیلانی، ایڈیشنل وفاقی سیکریٹری محمد خلیق گریڈ۲۱ اور اُن کی لنگر ٹیم کے پورے پاکستان کے انچارجز، امام مسجد وزیراعظم ہائوس قاری محمد کامران آصف، محمد عرفان آصف، نامور بزنس مین ابوبکربھائی، عبدالرحمٰن صاحب، یاسر ایڈووکیٹ، ڈاکٹر ادریس عباسی (جنرل سیکریٹری پوسٹل یونین)، مرکزی شوریٰ دعوتِ اسلامی کے رکن قربان عطاری، امجد عطاری، نارووال سے طارق محمود، خالد محمود، باجوڑ ایجنسی سے سیّد رضوان اللہ جان، جنرل منیجر پیمرا، ہوٹل ایسوسی ایشن کے صدر، اے آر وائی نیوز اسلام آباد کی ٹیم، بیوروکریٹ اور بزنس مین کمیونٹی نے شرکت کی۔ جبکہ کراچی سے وفد میں خلیفہ ندیم خان تاجی، علامہ خالد محمود قادری تاجی ملاڑی، سیّد سمیت علی تاجی، حاکم علی تاجی، پرویز علی تاجی، معین تاجی، احسن نقوی تاجی، عمیر تاجی، عامر تاجی نے خصوصی طور پر شرکت کی۔
اس دورے کے دوران مرکزی چیئرمین قاضی سید میر وجاہت علی شاہ تاجی نے نارروال کے لئے طارق محمود کو بزم تاجیہ امجدیہ کا انچارج جبکہ خالد محمود کو مرکزی پروٹوکول انچارج (پاکستان) مقرر کیا ہے۔ جبکہ سجادہ نشین قاضی سید میر شجاعت علی شاہ تاجی نے امام مسجد وزیراعظم ہائوس قاری محمد کامران آصف کو سلسلہ تاجیہ کی خلافت سے بھی نوازا۔
گدی نشین خانقاہ تاجیہ امجدیہ و مرکزی چیئرمین قاضی سید میر وجاہت علی شاہ تاجی نے اس دورے کو کامیابی پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ میں سب سے پہلے اللہ پاک کا شکر گزار ہوں کہ اُس نے جو مشن میرے ذمہ لگایا ہوا ہے وہ اسے پورا کرنے کی توفیق عطاء فرمارہا ہے۔ شہنشاہ ہفت اقلیم حضرت بابا سید محمد تاج الدین تاج الاولیاء تاج الملت والدین کا مجھ غلام پر خاص کرم ہے، اس کے بعد میری والدہ، میرے بڑے شاہ صاحب کی دعائیں ساتھ ہیں۔ جبکہ میرے والد گرامی قاضی سید ظفر علی شاہ تاجی رحمۃ اللہ علیہ جو قدم قدم پر میری رہنمائی فرماتے ہیں، اللہ انہیں کروٹ کروٹ جنت نصیب فرمائے، میں آج جس مقام پر بھی وہ سب میرے والد کی ہی مرہونِ منت ہے۔ انہوں نے اس دورے کی کامیابی پر اپنے کرم فرمائوں ڈی سی ریلوے ناصر نذیر، اسلام آباد ڈویژن کے انچارج راجہ عماد عباسی، راجہ خضر عباسی، عادل ملک، ابوبکر صاحب و احباب، لاہور کے انچارج اسماعیل تاجی، غلام نبی قریشی عطاری کی خدمت کا بھرپور شکریہ ادا کیا۔ اور خوب دعائوں کا نذرانہ پیش کیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here