ضلع شرقی میں اسٹریٹ لائٹس کی درستگی کا عمل جاری

0
120

ضلع شرقی میں اسٹریٹ لائٹس کی درستگی کا عمل جاری
ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی سید محمد علی شاہ اور میونسپل کمشنر شعیب احمد ملک کی ہدایت پر دیگر بلدیاتی خدمات جاری
کراچی:(اسٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر/ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی ایسٹ سید محمد علی شاہ اور میونسپل کمشنر شعیب احمد ملک کی ہدایت پر سپریٹنڈنگ انجنئیر ایم اینڈای مبین شیخ اور ایگزیکٹیو انجنئیر امتیاز بھٹو کی زیر نگرانی گلشن اقبال اور جمشید زونز میں اسٹریٹ لائٹس کی صورتحال کو بہتر بنانے کے حوالے سے کام کئے جارہے ہیں شاہراہوں سمیت علاقوں میں بھی اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب ومرمت کے کام سر انجام دیکر بہتری لائ جارہی ہے، میونسپل کمشنر ڈی ایم سی ایسٹ شعیب احمد ملک نے کہا ہے کہ ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی ایسٹ سید محمد علی شاہ اور میری کوشش ہے کہ دیگر بلدیاتی خدمات کے ساتھ اسٹریٹ لائٹس کی صورتحال کو بہتر بنایا جائے ضلع شرقی کی مرکزی شاہراہیں روشن ہیں مرکزی شاہراہوں سمیت دیگر جگہوں پر شکایات کے ازالے کو بھی ممکن بنایا جارہا ہے اس کوشش میں مصروف ہیں کہ ضلع شرقی میں مرحلہ وار اسٹریٹ لائٹس کے معاملات کو دستیاب وسائل میں رہتے ہوئے بہتر بنایا جائے علاوہ ازیں ضلع شرقی میں دیگر بلدیاتی خدمات کے حوالے سے بھی روزانہ کی بنیاد پر اقدامات بروئے کار لائے جارہے ہیں.

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here