Uncategorized

سرسید یونیورسٹی اوراکائونٹی بیلیٹی لیب کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

سرسید یونیورسٹی اوراکائونٹی بیلیٹی لیب کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط
کراچی:(اسٹاف رپورٹر) سرسید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی اور اکاءونٹیبیلیٹی لیب اسلام آباد کے مابین ایک مفاہمتی یاداشت پر دستخط ہوئے جس کے تحت اساتذہ اور طالب علموں کی صلاحیتوں کو نکھارنے، ہنر میں اضافے اور ان کی تربیت کے لیے تربیتی ورکشاپس اور سیمینارز کا انعقاد کیا جائے گا تاکہ ایک ذمہ دار لیڈر شپ پیدا ہو جو ہر طرح کے چیلنجز سے نمٹنے کی صلاحیت رکھے ۔
سر سید یونیورسٹی سیمینارز، ورکشاپس و دیگر تقریبات کے لیے انفرا اسٹرکچر مہیا کرے گی اورجامعہ کے اساتذہ اور طلباء کی ہمت افزائی کرے گی کہ وہ ایسی سرگرمیوں میں حصہ لیں ۔ اسمال اسکیل انوویٹیو سوشل ایکشن پلان (SAPs) کے تحت ایوارڈز بھی دئے جائیں گے ۔ مستحکم کمیونیٹی نیٹ ورک اور تعلیمی ماحول کے ذریعے اکاءونٹیبیلیٹی لیب کے زیرِ اہتمام عام آدمی کی زندگی بہتر اور خوشگوار بنانے کے لیے مختلف پروگراموں کا انعقاد کیا جائے گا ۔
لیب کا مقصد عوام کوبا اختیار بنانے اور ان کی صلاحیتوں میں اضافے کے لیے ابتدائی وارننگ سسٹم (EWS) کو وسیع کرنا اور عوام میں اس بات کا شعور پیدا کرنا ہے کہ وہ اپنے بنیادی حقوق کے بارے میں آگاہ ہوسکیں اور ہر سطح پر عوام اور متعلقہ حکومتی طریقہ کار کے مابین فاصلے کم ہوسکیں ۔
اب تک اکاءونٹیبیلیٹی لیب (Accountability Lab) کے تحت نوجوانوں کے لیے تین ایکیوبیشن مراکزقائم کئے جاچکے ہیں اور سرکاری اداروں ، درسگاہوں ، سول سوساءٹی ، نوجوان رہنماؤں اور میڈیا سمیت مختلف اسٹیک ہولڈرز کو شامل کرکے پورے پاکستان میں تربیتی پروگراموں کا سلسلہ جاری کردیا گیاہے ۔

LEAVE A RESPONSE

Your email address will not be published. Required fields are marked *

REGISTERED NOW