Uncategorized

کراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی سے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے وفد کی ملاقات. ایسوسی ایٹ ڈگری تحریک کے لیے پریس کلب اور صحافیوں کی بھرپور حمایت کا اعلان

کراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی سے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے وفد کی ملاقات. ایسوسی ایٹ ڈگری تحریک کے لیے پریس کلب اور صحافیوں کی بھرپور حمایت کا اعلان
کراچی:(اسٹاف رپورتر) جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے وفد نے آج مورخہ 28 جنوری کراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی، رکن کونسل عبدالعزیز سنگھور اور دیگر صحافیوں سے ملاقات کی اور انہیں ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی چار سالہ ڈگری پروگرام پر بریفنگ دی. اس موقع پر فاضل جمیلی نے کہا کہ ملک بھر میں تعلیم کو غریبوں کی پہنچ سے دور کیا جا رہا ہے اور کراچی جیسے شہر میں اگر سرکاری یونیورسٹیوں میں بیچلرز کے داخلے اور پرائیویٹ امتحان کی سہولت نہ ہوتی تو شہر اپنی پروفیشنل کلاس سے محروم ہوتا. انہوں نے کہا کہ ایسوسی ایٹ ڈگری تحریک کے لیے پریس کلب اور صحافیوں کی جانب سے بھرپور تعاون کیا جائے گا اور اس سلسلہ میں جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے شانہ بشانہ چل کر رائے عامہ و منتخب اراکین اسمبلیوں تک کو شامل کیا جائے گا. جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے وفد کی قیادت پروفیسر ایس ایم طحہ نےکی جن کے ساتھ ڈاکٹر ریاض احمد، ڈاکٹر اسامہ شفیق، ڈاکٹر اصغر دشتی، واحد بلوچ، ثمر عباس اور نغمہ اقتدار شامل تھے.

LEAVE A RESPONSE

Your email address will not be published. Required fields are marked *

REGISTERED NOW