جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی پریس ریلیز 22 جنوری (2021)

0
1584

جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی پریس ریلیز 22 جنوری 2021
ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کے داخلوں کے لئے انٹرویوز کا انعقاد
کراچی:(اسٹا ف رپورٹر) جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی میں کراچی بھر کے ایم بی بی ایس کے داخلوں کے لیے انٹرویوز کا انعقاد کیا گیا۔ یونیورسٹی کے ڈائریکٹر ایڈمیشن نعمان احسن کے مطابق آج بروز جمعہ 22 جنوری 2021 کو یونیورسٹی میں 400 طلبہ کے انٹرویو منعقد ہوئے جو اوپن میرٹ پر منتخب ہوئے۔کامیاب طلبہ وطالبات کو ان کی خواہش کے مطابق کالجوں میں نشستیں دی گئیں۔تمام امیدواروں کی میرٹ لسٹ پہلے ہی ویب سائٹ پر شائع کر دی گئی تھی۔یہ انٹرویوز کل بھی جاری رہیں گے اور ڈینٹل کالجوں کے داخلہ انٹرویوز بھی کل ہی لیے جائیں گے۔ داخلہ پالیسی کے اگلے مرحلے کے لیے تمام کامیاب ہونے والے طالب علموں کو کل 23 جنوری 2021 دوپہر 12بجے تک فیس واؤچر مقررہ بینک کی مقررہ برانچ میں جمع کرانے ہوں گے ۔وائس چانسلر پروفیسر سید محمد طارق رفیع کی ہدایت پر یونیورسٹی کے اندر انٹرویوز کا انعقاد کرونا وائرس کی تمام تر ایس او پیز کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here