کورنگی اسپورٹس فیسٹیول کی تقریب تقسیم انعامات 29 جنوری کو کالونی فٹبال اسٹیڈیم پر ہوگی ایڈمنسٹریٹرشہریا ر گل میمن

0
1327

کورنگی اسپورٹس فیسٹیول کی تقریب تقسیم انعامات 29 جنوری کو کالونی فٹبال اسٹیڈیم پر ہوگی ایڈمنسٹریٹرشہریا ر گل میمن
فٹبال فائنل ایگل اسپورٹس اور برمامحمڈن کے درمیان کھلاجائے گا
کراچی:(اسپورٹس رپورٹر) ڈپٹی کمشنر کورنگی شہریار گل میمن نے اعلان کیا ہے کہ کورنگی اسپورٹس فیسٹیول کی تقریب تقسیم انعامات بروز جمعہ 29 جنوری کو کالونی فٹبال اسٹیڈیم پر منعقد ہوگی یہ فیصلہ ایک میٹنگ میں کیا گیا جس میں میونسپل کمشنر کورنگی فہیم خان اور فیسٹیول کے چیف آرگنائزر غلام محمد خان نے شرکت کی میٹنگ میں فٹبال فائنل کے لئے آرگنائزر ضمیرالسلام کو ہدایت کی گئی کہ وہ فائنل میچ ٹھیک 2 بجکر30 منٹ پر شروع کرادیں فائنل کے انتظامات کے لئے میونسپل کمشنر فہیم خان نے بلدیہ کورنگی کے تمام اداروں کو اانتظامات میں ملک کے نامور کھلاڑیوں کو بھی شرکت کی دعوت دی جارہی ہے جبکہ کورنگی ضلع کے چارنامور آرگنائزروں گلفراز احمد خان، سعید آزاد،عظمت اللہ خان اور اعجاز قریشی کوانکی کھیلوں میں خدمات پر کمشنر کراچی اسپورٹس کمیٹی کی جانب سے حسن کارکردگی ایوارڈ دئے جائینگے، فٹبال فائنل برمحمڈن کورنگی اور ایگل اسپورٹس ماڈل کالونی کے درمیانی کھیلاجائے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here