دائود انجینئرنگ یونیورسٹی کے بی ایس مارننگ /ایوننگ پروگرامز میں داخلوں کیلئے رجسٹریشن کا آغاز

0
1122

دائود انجینئرنگ یونیورسٹی کے بی ایس مارننگ /ایوننگ پروگرامز میں داخلوں کیلئے رجسٹریشن کا آغاز
کراچی:(اسٹاف رپورٹر) دائود یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں بی ایس مارننگ / ایوننگ پروگرامز برائے کمپیوٹر سائنس اور ریاضی کے فرسٹ ائیر میں داخلہ 2020-21ء کے پری ایڈمیشن ٹیسٹ کیلئے آن لائن رجسٹریشن اور داخلہ فارم بھرنے کا آغاز ہوگیا ہے ۔ داخلوں کیلئے درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 9فروری 2021ء ہے ۔ ٹیسٹ کے مقام ، تاریخ اور وقت کے بارے میں تمام امیدواروں کو ایڈمٹ کارڈ کے ذریعے مطلع کردیا جائے گا۔ بی ایس پروگرامز میں داخلہ حاصل کرنے کے خواہشمند امیدوار کو بنیادی معیار اہلیت پر لازماً پورا اُترنا ہوگا جس کی تفصیلات یونیورسٹی کی ویب سائٹ admissions.duet.edu.pkملاحظہ کی جاسکتی ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here