ادارہ ترقیات کراچی نے قبضہ مافیاسے 5 ارب سے زائد قیمتی اراضی کو واگزار کرانے کے لئے تیاری مکمل

0
1792

ادارہ ترقیات کراچی نے قبضہ مافیاسے 5 ارب سے زائد قیمتی اراضی کو واگزار کرانے کے لئے تیاری مکمل
کراچی:(اسٹاف رپورٹر) ادارہ ترقیات کراچی نے قبضہ مافیاسے 5 ارب سے زائد قیمتی اراضی کو واگزار کرانے کے لئے تیاری مکمل۔ کے ڈی اے کی اسکیموں میں 250 غیر قانونی قائم شادی ہالوں اور بینکوٹ کو مسمار کیا جائے گا ڈی جی رینجرز، کراچی پولیس،ڈپٹی کمشنرز، واٹر اینڈ سیوریج بورڈ سمیت کے۔ الیکٹرک کو خطوط ارسال کردیئے گئے تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ پاکستا ن کے حکم پر ادارا ترقیات کراچی نے کے۔ڈی۔ اے اسکیموں میں رہائشی اور رفاحی اراضی پر قائم غیر قانونی قائم شادی ہالز، بینکوٹ کے حوالے سے 14 جنوری 2021سے بڑے پیمانے پرکو مسمار کرنے کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں آپریشن کے پہلے مرحلے میں کورنگی ٹاون میں 41 شادی ہالز اور بینکوٹ مسمار کیاجائے گا اس حوالے سے ڈائریکٹر اسٹیٹ اینڈ انفورسمنٹ شمس الحق صدیقی نے تمام متعلقہ اداروں کو تعاون کرنے کے لئے خطوط ارسال کر دیئے ہیں۔آپریشن میں بھاری مشینری کا استعمال کیا جائے گا۔مذکورہ تجارتی مقاصد کے لئے غیر قانونی طریقے سے شادی ہالز اور بینکوٹ قائم کئے گئے جس سے ایک جانب ٹریفک جام سمیت علاقے میں بجلی پانی اور گیس کے گھمبیر مسائل پیدا ہو رہے ہیں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لئے علاقہ پولیس بشمول لیڈی اہل کار کی بھاری نفری سمیت واٹر کینن بھی موقع پر موجود ہوگا آپریشن میں رینجرز، ڈپٹی کمشنر،واٹر اینڈ سیوریج بورڈ، کراچی الیکٹرک اور سوئی سدرن کا متعلقہ عملہ بھی شریک ہوگا۔ فوکل پرسن ضلع ڈی آئی جی پولیس ہوگا بعد ازاں مسمار کئے جانے والی تجاوزات سے متعلق رپورٹ بشمول تصاویر سپریم کورٹ آف پاکستان کراچی رجسٹری میں جمع کی جائیگی.یاد رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں دومرتبہ تجاوزات کی مسماری کیلئے شروع کیا جانے والا آپریشن امن و امان کی صورتحال بگڑنے پر روک دیا گیا تھا….

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here