جامعہ کراچی کے ریسکیو اسکاؤٹ دستے نے نیو کراچی میں 5 افراد ریسکیو کرلیا جبکہ سرچنگ کا عمل جاری۔
جامعہ کراچی کے ریسکیو اسکاؤٹ دستے نے نیو کراچی میں 5 افراد ریسکیو کرلیا جبکہ سرچنگ کا عمل جاری۔
کراچی:(اسٹاف رپورٹر) نیو کراچی صنعتی ایریا سے حادثہ کی اطلاع موصول ہوتے ہی جامعہ کراچی ریسکیو اسکاؤٹ دستے نے بھی امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا۔ ملبہ کے اندر سرچنگ اوبزرویشن کرکے 5 زخمی کو ریسکیو کرنے کے ساتھ مختلف ایمبولینسوں کے زریعے اسپتال روانہ کیا۔ دستے کی قیادت جامعہ کراچی حمزہ مبین جبکہ حارث نیاز، محمد روحیل اور سید فرقان علی بھی شامل تھے۔ جامعہ کراچی ریسکیو اسکاؤٹ سندھ بوائے اسکاؤٹ ایسوسی کے صوبائی سیکرٹری سندھ سید اختر میر کی ہدایت پر روانہ ہوئے۔
کراچی نیو کراچی صباء سینما کے قریب بوائلر پھٹ گیا۔ چھت منہدم
جامعہ کراچی ریسکیو اسکاؤٹ حمزہ مبین ، حارث نیاز ، روحیل اور سید فرقان علی جائے حادثہ پر امدادی سرگرمیوں میں مصروف
پانج سے زائد زخمیوں کو جامعہ کراچی ریسکیو اسکائوٹ نے اسپتال منتقل کردیا۔
جامعہ کراچی ریسکیو اسکاؤٹ کی سربراہی حمزہ مبین جبکہ جامعہ کراچی ریسکیو اسکاؤٹ دستے میں شامل حارث نیاز محمد روحیل اور سید فرقان علی شامل۔