پانچویں عیسیٰ لیب ٹرافی باسکٹ بال چمپئن شپ:بحریہ اور عسکری سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرگئیں

0
197

پانچویں عیسیٰ لیب ٹرافی باسکٹ بال چمپئن شپ:بحریہ اور عسکری سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرگئیں
عسکری کے صفوان اللہ اورآرام باغ کے اسد حفیظ کا شاندار کھیل کا مظاہرہ،شائقین سے بھر پور داد وصول کی
کراچی:(اسٹاف رپورٹر طلعت محمود) کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے اشتراک سے پاکستان اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام انٹر نیشنل عبدالناصر باسکٹ بال کورٹ آرام باغ پر کھیلے جانے والے”پانچویں عیسیٰ لیب ٹرافی باسکٹ بال چمپئن شپ 2020؁ء “اپنے اختتامی مراحل میں داخل،عسکری الفاذ کلب اور بحریہ باسکٹ بال کلب اپنی شاندار کارکردگی کی بدولت سیمی فائنل رسائی حاصل کرنے میں کامیابی ہوگئیں۔کھیلے گئے پہلے میچ میں بحریہ کلب نے مد مقابل عثمان کلب کو 42کے مقابلے 50باسکٹ پوائنٹس سے مات دیدی،فاتح ٹیم کی جانب سے بلال خان نے 4تھری پوائنٹرز کی مدد سے 22حماد خان 14اور زنیر علی نے12جبکہ رنر اپ کلب کی جانب سے حسن اقبال 12،حمزہ خواجہ،محمد دانیال اور دانیال مروت نے 10,10,10پوائنٹس اسکور کرکے نمایاں کھلاڑی رہے دوسرے میچ میں عسکریالفاذ کلب نے مد مقابل آرام باغ کلب کو 40کے مقابلے میں 46باسکٹ پوائنٹس سے ڈھیر کردیا اور سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی،فاتح کلب کی جانب سے صفوان اللہ 18،سیف اللہ شیروانی 14اور شاہ میر ظہیر نے 13جبکہ رنر اپ کلب کی جانب سے اسد حفیظ 16،منیب احمد اور یش کمار نے 10,10پوائنٹس اسکور کئے کھیلے گئے میچوں میں ریفریز کے فرائض طارق حسین،زاہد ملک،سید مصنف شاہ،اور ظفر اقبال نے انجام دیئے جبکہ ٹیکنیکل آفیشلز زعیمہ خاتون،جاوید احمد،ممتاز احمد،اور اشرف یحییٰ تھے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here