ڈاکٹر آف فارمیسی اور بیچلرز،ماسٹرز پروگرام میں داخلوں کے لئے فارم جمع کرانے کی تاریخ میں دودن کی توسیع خواہشمند طلبہ 04 دسمبرتک داخلہ فارم آن لائن جمع کراسکتے ہیں

0
1322

ڈاکٹر آف فارمیسی اور بیچلرز،ماسٹرز پروگرام میں داخلوں کے لئے فارم جمع کرانے کی تاریخ میں دودن کی توسیع
خواہشمند طلبہ 04 دسمبرتک داخلہ فارم آن لائن جمع کراسکتے ہیں۔
کراچی :(اسٹاف رپورٹر) انچارج ڈائریکٹوریٹ آف ایڈمیشنزجامعہ کراچی ڈاکٹر صائمہ اختر کے مطابق ڈاکٹر آف فارمیسی (مارننگ و ایوننگ پروگرام)،ڈاکٹر آف فزیکل تھراپی(مارننگ پروگرام)،بی اے/ ایل ایل بی(پانچ سالہ پروگرام) اور بیچلرز،ماسٹرز (مارننگ پروگرام)میں داخلہ ٹیسٹ کی بنیاد پر ہونے والے داخلوں برائے سال 2021 ء کے لئے داخلہ فارم جمع کرانے کی تاریخ میں دودن کی توسیع کردی گئی ہے۔
خواہشمند طلبہ04 دسمبر2020 ء تک داخلہ فارم آن لائن جمع کراسکتے ہیں۔ طلبہ تمام معلومات بمعہ آن لائن داخلہ فارم اور پراسپیکٹس کے حصول کے لئے www.uokadmission.edu.pk پررابطہ کرسکتے ہیں۔
،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،

پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ ان ٹیوبر کلوسز اینڈ چیسٹ ڈیزیز سالانہ امتحانات برائے 2019 ء کے نتائج کا اعلان
کراچی:(اسٹاف رپورٹر) ناظم امتحانات جامعہ کراچی کے مطابق پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ ان ٹیوبر کلوسز اینڈ چیسٹ ڈیزیز(ڈی ٹی سی ڈی) سالانہ امتحانات برائے 2019 ء کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔
نتائج کے مطابق امتحانات میں 07 طلبہ شریک ہوئے،03 طلبہ کو کامیاب قراردیا گیا جبکہ 04 طلبہ ناکام قرارپائے۔کامیابی کا تناسب 42.86 فیصدرہا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here