Sports

ایچ ای سی زون جی ہاکی چمپین شپ میں سرسید یونیورسٹی نے ہمدرد یونیورسٹی اور کراچی یونیورسٹی نے دیوان یونیورسٹی سے فتح حاصل کی

ایچ ای سی زون جی ہاکی چیمپئن شپ کے موقع پر چیف گیسٹ ڈائریکٹر اسپورٹس کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ جناب اعظم خان کا ہمدرد یونیورسٹی کے کھلاڑیوں کے ساتھ گروپ فوٹو۔

ایچ ای سی زون جی ہاکی چمپین شپ میں سرسید یونیورسٹی نے ہمدرد یونیورسٹی اور کراچی یونیورسٹی نے دیوان یونیورسٹی سے فتح حاصل کی۔
انٹرنیشنل کھلاڑی محمد علی خان اور ڈائریکٹر اسپورٹس کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ اعظم خان مہمانان خصوصی تھے۔
کراچی :(اسٹاف رپورٹر) ایچ ای سی کی ہدایت پر سر سید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے زیر اہتمام ایچ ای سی زون جی ہاکی چیمپئن شپ کے دوسرے روز دو میچز کھیلے گئے۔ پہلے میچ میں کراچی یونیورسٹی نے دیوان یونیورسٹی کو باآسانی چار گول سے شکست دی کراچی یونیورسٹی کی جانب سے اریب، سید عمر علی، راؤ بلال اور یاسر نے ایک ایک گول اسکور کیا۔ اس میچ کے مہمان خصوصی انٹرنیشنل کھلاڑی محمد علی خان تھے انہوں نے اس ماحول میں ہاکی ٹورنامنٹ آرگنایز کرنے پر سر سید یونیورسٹی کے اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ کو مبارکباد دی۔ دوسرے میچ میں سرسید یونیورسٹی نے ہمدرد یونیورسٹی کو ایک کے مقابلے میں چھ گول سے ہرایا, سر سید یونیورسٹی کی جانب سے حمزہ ہاشمی، اور مدثر احمد نے دو دو سیف اللہ اور محمد طلحہ نے ایک ایک گول اسکور کیا مقابلے میں ہمدرد یونیورسٹی کا واحد گول طلحہ ممتاز نے اسکور کیا. اس میچ کے مہمان خصوصی کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے ڈائریکٹر اسپورٹس اعظم خان تھے۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی اور سر سید یونیورسٹی کو اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ دیگر مہمانوں میں کنور محمد آصف، محمد اکبر، طلعت محمود، عبدالحفیظ خان، شاہ میر خٹک بھی موجود تھے۔ ٹورنامنٹ ڈائریکٹر کے فرائض عامر صدیقی جبکہ امپائرنگ کے فرائض محمد اصغر اور اخلاق بخاری، ٹیکنیکل آفیشلز کے فرائض اسد ظہیر اور زاہد محمود نے سرانجام دیے۔

LEAVE A RESPONSE

Your email address will not be published. Required fields are marked *

REGISTERED NOW