سرسید یونیورسٹی اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام ایچ ای سی کی ہدایت پر ایچ ای سی زون جی انٹر یونیورسٹی ہاکی چیمپئن شپ کے ایچ اے اسپورٹس کمپلیکس گلشن اقبال میں منعقد کی جارہی ہے

0
1137

سرسید یونیورسٹی اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام ایچ ای سی کی ہدایت پر ایچ ای سی زون جی انٹر یونیورسٹی ہاکی چیمپئن شپ کے ایچ اے اسپورٹس کمپلیکس گلشن اقبال میں منعقد کی جارہی ہے۔
کراچی :(اسٹاف رپورٹر) چیمپئن شپ میں کراچی سے تعلق رکھنے والی چار یونیورسٹیوں کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، چیمپیئن شپ لیگ میچز کی بنیاد پر کھیلی جائے گی، روزانہ دو میچز کھیلے جائیں گے پہلا میچ کراچی یونیورسٹی اور ہمدرد یونیورسٹی کے درمیان دس بجے جبکہ دوسرا میچ سرسید یونیورسٹی اور دیوان یونیورسٹی کے درمیان ساڑھے گیارہ بجے کھیلا جائے گا ٹورنامنٹ کا افتتاح کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے چیئرمین گلفراز احمد خان کریں گے۔ ڈائریکٹر اسپورٹس، مبشر مختارآرگنائزنگ سیکرٹری ، ٹورنامنٹ ڈائریکٹر عامر صدیقی، امپائرز میں محمد ارشد، محمد اصغر، کامران رئیس اور فہاد ہوں گے۔ ٹیکنیکل آفیشلز کی ذمہ داری زاہد محمود، سید اسد ظہیر اور اخلاق بخاری نبھائیں گے۔

*

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here