جامعات سے ملحقہ کالجز کے ہزاروں طلبہ و طالبات کا مستقبل تاریک

0
1372

جامعات سے ملحقہ کالجز کے ہزاروں طلبہ و طالبات کا مستقبل تاریک
ہائر ایجوکیشن کمیشن نے 2017 میں بتادیا تھا
کہ سرکاری جامعات سے ملحقہ کالجز میں دو سالہ ڈگری پروگرام ختم کئے جارہے ہیں لیکن جامعات مسلسل اس حکم کی خلاف ورزی کرتی رہیں لہذا اب ہائر ایجوکیشن کمیشن نے اپنے ایک خط کے ذریعے پھر واضح کردیا ہے کہ 2018 کے بعد دو سال کے گریجویشن کی ڈگری پروگرام میں داخلے غیر قانونی ہیں اور انکی ڈگری کی تصدیق نہیں کی جائگی۔ یاد رہے کہ کراچی یونیورسٹی نے بھی ایک ہزار لیٹ فیس کیساتھ اپنے ملحقہ کالجوں میں جاری بی۔کام، بی۔اے اور بی۔ایس۔سی کے دو سالہ پروگرام میں داخلوں کی تاریخ بڑھا کر 30 نومبر 2020 کی ہے تو سوال یہ ہے کہ جامعات کیجانب سے روپے کمانے کے چکر میں طلبا سے ایسا کھیلواڑ کیوں جاری ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here