ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں ملازمین کے جائز و قانونی دیرینہ مطالبات کیلئے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا دھرنا

0
1546

ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں ملازمین کے جائز و قانونی دیرینہ مطالبات کیلئے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا دھرنا
کراچی:(اسٹاف رپورٹر) مورخہ گیارہ نومبر، 2020 بروز بدھ مسلسل 13 ویں روز بھی ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں ملازمین کے جائز و قانونی دیرینہ مطالبات کیلئے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام مرکزی ارکان، ممبران و پرعزم کارکنان کی بڑی تعداد نے اوجھا کیمپس کی او پی ڈی بلاک کے ساتھ کیمپ میں ایک گھنٹے کی ٹوکن اسٹرائیک دھرنا دیا۔ ملازمین نے بازوں پر سیاہ پٹیاں باندہ کر ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈ لے کر اپنے مطالبات کے حق میں شدید نعرے بازی کی۔ ڈاؤ یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی ملازمین کے مسائل سے عدم دلچسپی و غیر سنجیدگی کے سبب ملازمین نے بے حس و نااہل ڈاؤ یونیورسٹی انتظامیہ کو متنبہ کیا کہ ہم پرامن احتجاج کررہیں ہیں لیکن اب ہم سندھ کی تمام جامعات کی فیڈریشن کے تعاون سے تمام جامعات میں احتجاجی مظاہرے اور قلم چھوڑ ہڑتال کرینگے اور اگر بے حس انتظامیہ ڈاؤ یونیورسٹی نے ملازمین کے جائز مسائل حل نہیں کیے تو اگلے مرحلے میں سندھ کی تمام جامعات کے ہزاروں ملازمین سندھ اسمبلی اور وزیر اعلی ہاؤس کی طرف مارچ کرینگے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here