سندھ بیس بال ایسوسی ایشن کے صدر و فیڈریشن کے سینیئر نائب صدر محمد محسن خان کی پی ایف بی کے صدر کو ورلڈ ریکارڈ قائم کرنے پر مبارکباد

0
1066

سندھ بیس بال ایسوسی ایشن کے صدر و فیڈریشن کے سینیئر نائب صدر محمد محسن خان کی پی ایف بی کے صدر کو ورلڈ ریکارڈ قائم کرنے پر مبارکباد
سید فخر علی شاہ اور پوری کابینہ کو مبارکباد دینے والوں میں وومین سیکریٹری عائشہ ارم، عامر سلیم،مسرت شاہ و ملک بھر سے بیس بال واسپورٹس حلقے شامل
کوٹری:( اسٹاف رپورٹرسید مسرت علی) پاکستان فیڈریشن بیس بال کے صدر سمیت پوری کابینہ کو دنیا کے بلند ترین بیس بال گرائونڈ پر میچز منعقد کرکے ورلڈ ریکارڈ قائم کرنے پر زبردست پزیرائی مل رہی ہے۔ سب سے پہلے مبارکباد اور شاباش دینے والوں میں سندھ بیس بال ایسوسی ایشن کے صدر و فیڈریشن کے سینیئر نائب صدر محمد محسن خان شامل ہیں۔انہوں نے میچ کا آغاز ہوتے ہی ٹیلیفون کال کرکے سید فخر علی شاہ کو مبارکباد پیش کی۔انکا کہنا تھا کہ پاکستان کے لیئے عالمی شہرت اپنے نام کرنے والے 7310 فٹ کی بلندی پر قائم شاہین بیس بال گرائونڈ اسکردو میں تاریخ ساز بیس بال میچ کا انعقاد کارنامہ ہے جس کے لیئے ہم دل کی گہرائیوں سے چیئرمین شوکت جاوید، صدر سید فخر علی شاہ، سیکریٹری شیخ مظہر احمد، ہیڈ کوچ مصدق حنیف اور پوری پاکستان ٹیم کومبارکباد ہیش کرتے ہیں۔انہوں نے بھرپور معاونت کرنے پر گلگت بلتستان بیس بال ایسوسی ایشن، الجلیل گروپ اور پاکستان فیڈریشن بیس بال کے میڈیا مینیجر پرویز احمد شیخ سمیت ملک بھر کے میڈیا کے نمائندوں کا شکریہ ادا کیا کہ جنکی بدولت ہمارا یہ کارنامہ دنیا بھر میں پڑھا، سنا اور دیکھا دیکھا گیا اور سبز ہلالی پرچم مذید بلند ہوا۔اس ضمن میں مبارکباد دینے والوں میں PFB کی وومین سیکریٹری عائشہ ارم,سندھ کے سینیئر نائب صدر وصال انصاری، نائب صدر جاوید عزیز، خازن ندیم ظہیر، ہیڈ کوچ عامر سلیم, شاہد آفتاب، حیدرآباد ڈویژن کے چیئرمین حمید شاہ، انچارج سیکریٹری محی الدین شیخ،جامشورو کے چیئرمین سید مسرت علی شاہ، کووآرڈینیٹر ذاہد بلوچ اکیڈمی آفیشلز عمران خان، رمیز راجہ، سید عدنان و ملک بھر سے بیس بال و اسپورٹس حلقے شامل ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here