ملک انجمن یوتھ ویلفیئر آرگنائزیشن حیدرآباد کی جانب سے حیدرآباد کے مقامی ہال میں ملک کنوینشن منعقد کی گئی
ملک انجمن یوتھ ویلفیئر آرگنائزیشن حیدرآباد کی جانب سے حیدرآباد کے مقامی ہال میں ملک کنوینشن منعقد کی گئی
کراچی:(اسٹاف رپورٹر) ملک انجمن یوتھ ویلفیئر آرگنائزیشن حیدرآباد کی جانب سے حیدرآباد کے مقامی ہال میں ملک کنوینشن منعقد کی گئی جس میں ملک بھر سے ملک برادری کے نمائندوں نے شرکت کی، تقریب میں مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد کو انکی کارکردگی کے اعزاز میں ایوارڈز سے بھی نوازا گیا، اس حوالے سے مہمانان نے اوج نیوز کو بتایا کہ اس موقع پر ملک اکرم بائوجی، ملک رضوان الحق، ملک محمد علی غوری، ملک ناصر غوری، ملک یونس جمال، نے تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کی تقاریب کے انعقاد کا مقصد برادری کے لوگوں کو اکٹھا کرنا اور انکے درمیان یکجہتی پیدا کرنا ہے
تقریب میں ملک کے مختلف شہروں سے شریک ملک برادری کے نمائدگان کی جانب سے ملک انجمن یوتھ ویلفیئر آرگنائزیشن کے عہدیداران اور ممبران کو اس پروقار تقریب کے انعقاد پر خراج تحسین پیش کیا